حکومت کرپشن کے خاتمہ میں سنجیدہ نہیں - عوام کا تاثر غلط - انتونی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-16

حکومت کرپشن کے خاتمہ میں سنجیدہ نہیں - عوام کا تاثر غلط - انتونی

کئی اسکامس کے پس منظر میں وزیر دفاع اے کے انٹونی نے آج کہاکہ عوام کا یہ تاثر کہ حکومت ملک سے کرپشن کے خاتمہ کیلئے سنجیدہ نہیں ہے غلط ہے۔ تاہم انہوں نے کہاکہ حکومت اس لعنت کے خاتمہ کیلئے سنجیدہ کوششیں کررہی ہیں اور اس کا اظہار قانون حق اطلاعات کے نفاذ سے ہوتا ہے جو پوشیدہ رکھنے والی دیواروں کو ڈھادیتا ہے اور کرپشن کے خاتمہ میں مددگار ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی سمینار"شفافیت" کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کرپشن ایک لعنت ہے تاہم اس کے باوجود ہم سنجیدہ کوششیں کررہے ہیں، حالانکہ عام خیال جو عوام میں پھیلا ہوا ہے، یہ ہے کہ حکومت اس مسئلہ میں سنجیدہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ قانون حق اطلاعات سے صاف ظاہر ہے کہ حکومت اس سلسلہ میں کتنی سنجیدہ ہے، حق اطلاعات قانون بھی اپنے ابتدائی مرحلہ میں ہے اور انہیں یقین ہے کہ چند برسوں میں پوشیدہ رکھنے والی دیواریں تمام شعبہ ہائے حیات میں ٹوٹ جائیں گی۔ کوئی بھی ادارہ غلط کاریوں کو اس قانون کی بناء پر پوشیدہ نہیں رکھ سکے گا اور اس سے کرپشن کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ عرصہ میں کئی اسکامس نے بشمول 2Gاسپکٹر مختص کرنے، کوئلہ بلاکس مختص کرنے، ہیلی کاپٹر کی خریداری اور وزارت ریلوے میں رشوت خوری نے یوپی اے حکومت کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کرپشن کے انسداد کیلئے دفاعی شعبہ میں سرکاری اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں جب بھی شکایتیں موصول ہوتی ہیں، ہم انہیں ردی کی ٹوکری میں نہیں پھینک دیتے۔ اگر قصور وار پایا جاتا ہے تو مناسب تحقیقات کے بعد اس کے خلاف سخت کارروائی کی جاتی ہے۔ وزیر دفاع نے کہاکہ ہم کسی بھی شکایت کو نظر انداز نہیں کرتے۔ ہم کسی بھی قصور وار کو نہیں بخشتے، محکمہ دفاع شفافیت رکھتا ہے۔ یہی وجہہ ہے کہ زیادہ شکایتیں وصول ہورہی ہیں۔ اگر کوئی شخص کچھ غلط کام کرتا ہے تو فوری طورپر اس کا اظہار ہوجاتاہے۔

Public perception is UPA not serious about corruption: Antony

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں