Minister in UAE 67th in world's most powerful women
متحدہ عرب امارات کی وزیر ترقیات و بین الاقوامی تعاون شیخہ لبنی بنت خالد القاسمی کو دنیا کی 100طاقتور خواتین کی فہرست میں 67واں مقام حاصل ہوا ہے۔ فوربس کی سالانہ رپورٹ میں یہ فہرست جاری ہوئی۔ امریکی تجارتی جریدہ فوربس انک کی ملکیت ہے جس میں فینانس، صنعت، سرمایہ کاری اور مارکٹنگ جیسے موضوعات پر مضامین شائع ہوتے ہیں۔ فوربس ان موضوعات کے علاوہ متعلقہ موضوعات مثلاً ٹکنالوجی، مواصلاحت، سائنس اور قانون پر بھی مضامین شائع کرتا رہتا ہے۔ جریدہ کی اشاعت ہفتہ میں دوبار ہوتی ہے اور اس کا صدر دفتر نیویارک سٹی میں ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں