فلسطین اسرائیل امن معاہدہ ہنوز ممکن - محمود عباس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-27

فلسطین اسرائیل امن معاہدہ ہنوز ممکن - محمود عباس

اسرائیلوں اور فلسطینیوں کے درمیان امن معاہدہ "ہنوز ممکن" ہے۔ صدر فلسطین محمود عباس نے وزیر خارجہ امریکی جان کیری کی تعطل کا شکار امن مذاکرات کے احیاء کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے عالمی معاشی فورم کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ اسرائیل کو امن معاہدہ کیلئے ’’ہماری سرزمینوں پر قبضہ ختم کرنا ہوگا،،۔ نوآبادیات کا تخلیہ کرنا ہوگا اور فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنا ہوگا۔ عامی معاشی فورم کا اجلاس اردن میں بحر مردار کے ساحل پر الشناہ قصبہ میں منعقد کیا جارہا ہے۔ محمود عباس نے کہاکہ ان شرائط کی تکمیل سے امن بحال ہوجائے گا اور اسرائیلوں اور فلسطینیوں دونوں کی سلامتی یقینی ہوجائے گی۔ فلسطین کے قائد نے وزیر خارجہ امریکہ جان کیری کی اسرائیل کے ساتھ امن بات چیت کے احیاء کی تازہ ترین کوششوں کی ستائش کی جو 3سال قبل تعطل کا شکار ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حال ہی میں ہم نے ٹھوس اقدامات اور قابل قبول کوششیں کی ہیں۔ وزیرخارجہ امریکہ جان کیری نے امن کارروائی کی بحالی کیلئے سخت جدوجہد کی ہے جس کی وجہہ سے ہماری امید بھی جاگ اٹھی ہے۔

Palestinian-Israeli peace deal 'still possible': Abbas

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں