سہارا گروپ کا آئی پی ایل سے ہٹنے کا حتمی فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-22

سہارا گروپ کا آئی پی ایل سے ہٹنے کا حتمی فیصلہ

بی سی سی آئی میں کھیل جذبہ نہ ہونے کا الزام لگاتے ہوئے سہارا گروپ نے منگل کو خود کو آئی پی ایل سے ہٹا لیا۔ سہارا نے کہاکہ ہم آئی پی ایل فرنچائزی نہیں رکھیں گے خواہ پوری فرنچائزی فیس کیوں نہ معاف کردی جائے۔ سہارا کا آئی پی ایل سے ہٹنے کا یہ فیصلہ حتمی اور آخری ہے۔ ہم بی سی سی آئی سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس بارے میں بات چیت کرنے کیلئے اب ہم سے رابطہ نہ کرے جیسا کہ اس نے 2012ء میں کیا تھا۔ اس کے علاوہ ہم نے بی سی سی آئی کو جنوری 2014ء سے قومی ٹیم کا نیا اسپانسر شروع کرنے کا وقت دیا ہے، کیونکہ ہم دسمبر 2013 تک ہی اسپانسر شپ جاری رکھیں گے جو موجودہ معاہدہ ختم ہونے کی تاریخ ہے۔ سہارا گروپ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ 2010ء میں 94میچوں کی بنیاد پر روینیو کی گنتی کرکے آئی پی ایل فرنچائزی پنے وارئیرس انڈیا کیلئے 1700 کروڑ روپے کی بولی لگائی تھی۔ بی سی سی آئی نے میڈیا میں 94 میچوں ں سے زیادہ ریونیو کی کمائی کا چھلاوہ کیا لیکن ہمیں 64 میچ ہی ملے۔ ہم نے اور کوچی ٹیم نے فوراً اس کی مخالف کی اور بولی کی رقم میں اسی تناسب میں کمی کرنے کیلئے کہا، جس سے کہ فطری آئی پی ایل تجویز بنے۔ ہماری بات نہیں سنی گئی، ہم پورے بھروسے کے ساتھ انتظار کرتے رہے کہ کھیل فیڈریشن کھیل جذبے کا ساتھ دے گا۔ ہم جون 2011 سے مسلسل بی سی سی آئی سے ثالثی سے اپیل کررہے ہیں لیکن بی سی سی آئی کو صرف پیسوں سے مطلب تھا اور فرنچائزی کے صحیح مفادات کا کوئی خیال نہیں تھا۔

Sahara pulls out of IPL, Indian team's sponsorship

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں