ممبئی کے 2 مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے 2 حادثات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-22

ممبئی کے 2 مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے 2 حادثات

منگل کو 11گھنٹوں کے دوران ممبئی کے 2مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے 2حادثات پیش آئے۔ پہلا حادثہ گھاٹکوپر کی ایک عمارت میں پیش آیا جہاں میٹر باکس میں لگنے والی آگ قریب کے مکانوں میں پھیل گئی جس کی وجہہ سے گھروں میں دھواں بھر جانے کے سبب 2 معمر خواتین کی دم گھٹنے سے موت ہوگئی۔ اس حادثے میں دیگر 7افراد زخمی ہوگئے۔ دوسرا حادثہ کرلا میں پیش آیا جہاں ایک گودام میں آتشزدگی کے سبب سامان خاکستر ہوگیا۔ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ممبئی فائر بریگیڈ سے حاصل کی گئی اطلاعات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب تقریباً 2:21 پر گھاٹکوپر کے راجاواڑی علاقے میں واقع سوامی اپارٹمنٹ کے میٹر باکس میں شارٹ سرکٹ سے اچانک آگ لگ گئی۔ اس وقت مکین گہری نیند میں تھے۔ آگ دیکھتے ہی دیکھتے اطراف کے مکانوں میں پھیل گئی جس کے سبب چند مکین گھروں میں پھنس کر رہ گئے۔ اس حادثہ کے سبب عمارت میں افراتفری مچ گئی اور لوگ جان بچانے کی کوشش کرنے لگے۔ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے مطابق منگل کی دوپہر 1:21 پر کرلا مغرب کے ایل بی ایس مارگ پر شیواجی کیٹر مندرکے قریب ایک گودام میں اچانک آگ لگ گئی سے علاقے میں افراتفری مچ گئی اور لوگ گودام سے باہر نکل گئے۔ البتہ گودام میں رکھا ہوا سامان خاکستر ہوگیا۔ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں بتایا گیا ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں