میڈیکل میں NEET کے بغیر داخلہ کی اجازت - سپریم کورٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-14

میڈیکل میں NEET کے بغیر داخلہ کی اجازت - سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے ایم بی بی ایس، ڈینٹل اور پی جی میڈیکل کورسس میں داخلوں کی راہ موار کرتے ہوئے لاکھوں طلبہ کو راحت دی ہے۔ عدالت عظمی نے ایک عبوری حکم جاری کرتے ہوئے کہاکہ رواں تعلیمی سال کیلئے قومی اہلیتی و داخلہ امتحان (NEET) کا اطلاق رضاکارانہ طورپر ہوگا، اس کا لزوم نہیں رہے گا۔ عدالت کے اس حکم کا مطلب یہ ہے کہ کالجس اگر چاہیں تو NEET کی بنیاد پر امیدواروں کو داخلہ دے سکتے ہیں، تاہم وہ اس کیلئے مجبور نہیں کرسکتے۔ سپریم کورٹ نے عبوری حکم دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری اور خانگی میڈیکل کالجس اور اس کی بنیاد پر داخلے دے سکتے ہیں۔ عدالت نے قومی اہلیتی و داخلہ امتحان کے بارے میں فیصلہ جولائی تک محفوظ رکھا ہے۔ سرکاری و خانگی میڈیکل کالجوں اور میڈیکل کونسل آف انڈیا (ایم سی آئی) کے درمیان NEET کے مسئلہ پر جاری تنازعہ کے سبب تقریباً 4لاکھ طلبہ کا مستقبل جوکھم میں پڑا ہوا تھا۔ یہ طلبہ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کورس میں داخلوں کیلئے 5مئی کو NEET میں شریک ہوئے۔ ایم سی آئی نے میڈیکل کورسس میں داخلوں کیلئے کیا پٹیشن فیس جیسی دھاندلیوں کی روک تھام کیلئے تعلیمی سال 2013-14 سے NEETلاگو کردیا تھا۔ تاہم کئی خانگی میڈیکل کالجس نے اس پر عمل آوری کے خلاف آندھراپردیش اور ٹاملناڈو جیسی ریاستوں میں ہائیکورٹس سے رجوع کیا۔ ریاستی حکومتوں نے بھی دیگر کالجس کے ساتھ سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا۔ درخواست گذاروں کا استدلال تھا کہ NEET طلبہ کو داخلہ دینے ان کے حق اور اختیار میں مداخلت کے مترادف ہے۔ انہوں نے اپنے طورپر انٹرنس ٹسٹ منعقد کرتے ہوئے داخلوں کی اجازت چاہی تھی۔ ایم سی آئی نے اس بنیاد پر NEET کے جواز کو درست ٹھہرایا کہ اس کے نتیجہ میں طلبہ کو کئی انٹرنس ٹسٹ نہیں دینا پڑے گا اور اس سے کرپشن اور بے قاعدگیوں پر بھی قابو پایا جاسکے گا۔ سپریم کورٹ نے ایم سی آئی اور خانگی اداروں دونوں کو انٹرنس امتحان منعقد کرنے کی اجازت تو دے دی تھی لیکن عدالتی فیصلہ تک نتائج کے اعلان سے روک دیا تھا۔ چیف جسٹس التمش کبیر اور جسٹس وکرم جیت سین اور جسٹس انیل دیر پر مشتمل بنچ نے 4ماہ کے دوران مختلف فریقوں کے دلائل کی سماعت کی۔ عدالت نے 13 دسمبر 2012 ء کے اپنے فیصلہ کے ذریعہ نتائج کے اعلان پر روک لگادیاتھا، آج کے عبوری حکم کے ذریعہ نتائج جاری کرنے کی اجازت دے دی اور کہاکہ ان نتائج کی بنیاد پر داخلے دئیے جاسکتے ہیں۔

SC directs declaration of medical entrance results; NEET verdict in July

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں