برطانوی اسکول - منجمد حلال برگر میں خنزیر کے اجزا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-10

برطانوی اسکول - منجمد حلال برگر میں خنزیر کے اجزا

اسکولس میں فروخت کئے جانے والے منجمد حلال برگر میں خنزیر کے اجزاء کا پتہ چلا ہے۔ اس انکشاف کے ساتھ ہی مسلم گروپس نے شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ واقعہ لیسسٹر میں پیش آیا۔ سٹی کونسل نے بتایاکہ گھوڑے کے گوشت اسکینڈل کے بعد ان برگرس کا معائنہ کیا گیاتھاجس پر ان میں خنزیرہ کے اجزاء شامل کئے جانے کا انکشاف ہوا۔ اس کے ساتھ ہی ایسٹ مڈ لینڈس سٹی میں تمام اسکولس سے یہ برگر ہٹالئے گئے ہیں۔ فیڈریشن آف مسلم آرگنائزیشن کے ترجمان نے کہاکہ ہمیں اس انکشاف پر شدید صدمہ اور مایوسی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ اطلاع انتہائی افسوسناک ہے کہ حلال غذا کے نام پر اس طرح کی ملاوٹی اور حرام اشیاء فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ فیڈریشن مقامی حکام سے رابطہ رکھے ہوئے ہے تاکہ قانونی کارروائی کی جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ اس طرح کی کارروائی عوامی مفاد میں ہوگی اور تمام تاجرین کو یہ واضح پیام مل سکے گا کہ ملاوٹ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ یہ برگرس ڈان کاسٹر کی پیراگان کوالیٹی فوڈس لمیٹیڈ نے جنوری میں تیار کئے تھے۔ اس اسکینڈل کے تعلق سے کمپنی نے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ اسسٹنٹ سٹی مئیر VI ڈمسٹر نے کہاکہ انہیں تازہ انکشاف پر کافی تکلیف ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ ہم جو غذا کھاتے ہیں ان پر بھروسہ بھی کرتے ہیں اور کسی کو بھی اس طرح کی اعتماد شکنی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہئے۔ فوڈ اسٹینڈرس ایجنسی اور ڈان کاسٹر میٹرو پولٹین کونسل نے از خود تحقیقات شروع کی ہے اور مابقی ذخیرہ کی بھی مکمل جانچ کی جائے گی۔ لیسسٹر سٹی کونسل نے یہ بات بتائی۔

Pork found in school halal lamb burgers

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں