52 فیصد او۔بی۔سی طبقات ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں - شیلا دکشت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-08

52 فیصد او۔بی۔سی طبقات ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں - شیلا دکشت

بی جے پی کی دلت ریلی کے بعد آج کانگریس نے بھی پسماندہ طبقات پر ڈورے ڈالنے کے لیے تال کٹورہ اسٹڈیم کی ایک ریلی میں او۔بی۔سی کو ملک کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیا۔
وزیراعلیٰ شیلا ڈکشت نے کہاکہ ملک کی 52 فیصد او بی سی آبادی کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اور سبھی کو آگے بڑھنے کا موقع مل رہا ہے۔ او بی سی حقیقت میں ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہلی میں جتنے بھی کام کئے جارہے ہیں ان میں اوبی سی کا اہم تعاون ہے۔ وہ 21ویں صدی کی بنیاد رکھنے کا کام کررہے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے مختلف طبقات سے وابستہ لوگوں کو اعزاز سے نوازا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ان کی حکومت سبھی طبقات کا خیال رکھتی ہے لیکن جو طبقات اب تک ایک سطح تک نہیں پہنچ سکے ان کی ترقی کو آئین کے مطابق ترجیح دی جاتی ہے۔ او بی سی طبقات کو جوڑ کر انہیں مضبوط بنانا ہوگا تاکہ وہ پورے سماج کی طاقت بن سکیں۔ انہوں نے کہاکہ دہلی میں جتنے بھی کام کئے جاتے ہیں وہ او بی سی کے تعاون کے بغیر نہیں کئے جاسکتے۔ یہ طبقات اپنی محنت اور ایمانداری کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ او بی سی کو بھی دیگر سبھی طبقات کی طرح بلندی پر پہنچانا ہے۔ اس کو ریزرویشن کا فائدہ لینے کیلئے تعلیم کا سہارا لینا ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ آپ کو اپنی لڑکیوں اور لڑکوں کو تعلیم یافتہ بنانا ہوگا جب سبھی تعلیم یافتہ ہوجاتے ہیں تو طبقات کے درمیان کا فرق بھی ختم ہوجاتا ہے۔ جہاں ترقی ہوتی ہے وہاں نوکریوں کے مواقع بھی بڑھ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دہلی میں ہر طرح کے بہترین مواقع ہیں۔ ان مواقع کا فائدہ اٹھانے کیلئے جو لوگ راجدھانی آتے ہیں وہ لوگ دہلی کے باشندے بن جاتے ہیں تبھی تو دہلی کو منی انڈیا کہا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہلی میں ترقی ہوئی ہے‘ خوشحالی آئی ہے۔ ہم اوبی سی ترقی کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔ دہلی اسمبلی کے اسپیکر ڈاکٹر یوگانند شاستری نے کہاکہ دہلی کے اوبی سی کارپوریشن نے اتنا بڑا پروگرام کر اپنی اہمیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس کے صدر جگدیش یادو نے اس پروگرام کو کر یہ ثابت کردیا کہ ان کی تقرری صحیح فیصلہ تھا۔ ایم ایل اے نصیب سنگھ نے کہاکہ گذشتہ 15برسوں میں دہلی میں قابل تعریف ترقیاتی کام کئے گئے ہیں۔ اس سے ظاہر ہے کہ شیلا ڈکشت چوتھی مرتبہ بھی وزیراعلیٰ بنیں گی۔

Dikshit on Tuesday addressed a mammoth convention at 'Talkatora Stadium' and described 'OBC as the backbone of the country'.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں