Northern Italy hit by tornado, hail and torrential rain
اٹلی کے شمالی علاقے میں شدید طوفان نے سیکڑوں عمارتیں تباہ کردی ہیں اور کئی علاقوں کو کھنڈر میں تبدیل کردیا ہے اور درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اٹلی کے شمالی علاقے ایمی لیورومانا میں طوفان نے علاقے کو نئی تباہی سے دو چار کیا ہے۔ اسی علاقے میں ایک برس پہلے مئی ہی کے مہینے میں زلزلے سے بھی تباہی ہوئی تھی۔ اب ایک بار پھر یہاں کروڑوں یورو کا نقصان ہوا ہے۔ علاقائی دارلحکومت بلونا کے مضافاتی علاقے میں طوفان نے سیکڑوں گھروں کو کھنڈر میں تبدیل کردیا تاہم خوش قسمتی سے ذیادہ جانی نقصان نہیں ہوا۔ علاقے کے افراد کا کہنا ہے کے کسان کھیتوں میں ہونے کے سبب محفوظ رہے۔ ایک کسان نے بتایا کہ طوفان کی شدت اتنی تھی کے وہ ہل بھی نہیں سکا۔ ایمی لیورومان کے گورنر واسکو نے اطالوی حکومت سے علاقے کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اور ہنگامی حالت نافذ کرکے لوگوں کے نقصان کا ازالہ کرنے کی اپیل کی ہے۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں