مشرف کی سیاسی جماعت انتخابات میں مقابلہ سے دستبردار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-05

مشرف کی سیاسی جماعت انتخابات میں مقابلہ سے دستبردار

پاکستان کے سابق فوجی حکمراں پرویز مشرف کی پارٹی نے 11مئی کو منعقد ہونے والے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلہ کے بعد پارٹی نے یہ فیصلہ کیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے پرویز مشرف کے انتخابات پر تاحیات پابندی عائد کردی ہے۔ مشرف 2007ء میں اپنی حکمرانی کے دوران ملک میں ایمر جنسی کے نفاذ ، سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے قتل معاملہ اور 2006ء میں ایک فوجی کاروائی کے دوران بلوچ قائد اکبر بگٹی کی ہلاکت میں رول کے الزام میں نظر بندہیں۔ مشرف کی آل پاکستان مسلم لیگ(اے پی ایم آئی)کے ترجمان محمد امجد نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ جنرل (سبکدوش)پر ویز مشرف کے پرچہ نامزدگی مستردہونے کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔ امجد نے بتایا کہ پرویز مشرف اپنے خلاف تمام مقدمات لڑیں گے اور کسی بھی الزام پر فرار ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ امجد نے بتایا کہ اے پی ایم آئی نے 170امیدواروں کو کھڑا کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب تمام امیدوار مقابلہ سے دستبردار ہوچکے ہیں۔

Musharraf's party to boycott Pak elections

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں