Hasina's family accused of corruption
وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ کے ارکان خاندان اور برسر اقتدار پارٹی کے ارکان پر اپوزیشن نے متنازعہ پدما برج پراجکٹ میں بدعنوانیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔ وزیراعظم نے اس الزام کو مسترد اور من گھڑت قرار دیا۔ بنگلہ دیش نیشلنسٹ پارٹی نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم کے ارکان خاندان اور برسراقتدار عوامی لیگ کے ارکان پدما برج پراجکٹ کی انجام دہی کے دوران کرپشن میں ملوث ہیں۔ اس پراجکٹ کیلئے گذشتہ سال عالمی بینک نے 1.2 بلین ڈالر کا قرض منظور کیا تھا۔ اپوزیشن نے اس تعلق سے برسر اقتدار جماعت پر کرپشن کا الزام عائد کیا۔ تاہم حسینہ نے ان الزامات کی تردید کی اور کہاکہ یہ الزام من گھڑت اور مکمل طورپر غلط قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عالمی بنک نے خود کہا کہ اس پراجکٹ میں کرپشن کی اطلاع نہیں ہے صرف کرپشن کی سازش ہوئی ہے۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں