ذاکر نائک کو پولیس اسٹیشن میں بیان ریکارڈ کروانے ہائیکورٹ کی ہدایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-13

ذاکر نائک کو پولیس اسٹیشن میں بیان ریکارڈ کروانے ہائیکورٹ کی ہدایت

بمبئی ہائی کورٹ نے معروف مبلغ اسلام ڈاکٹر ذاکر نائک کو سندھو درگ ضلع کے وینگورلا پولیس اسٹیشن میں حاضر ہونے اور اپنا بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دیا۔ ان کے خلاف مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا ایک مقدمہ زیر دوران ہے۔ جسٹس پی وی ہرداس اور جسٹس مرید ولا بھٹکر پر مشتمل ڈویژن بنچ نے مذاہب کے تقابلی مطالعہ کے ماہر ذاکر نائک کی ایک عرضی کی 10مئی کو سماعت کے موقع پر یہ ہدایت جاری کی۔ نائک نے پولیس اسٹیشن جانے پر اپنی زندگی کو خطرہ لاحق ہونے اور نظم و ضبط کا مسئلہ پیدا ہوجانے کا عذر پیش کیا تھا۔ ان کی پیروی مبین سولکر کررہے ہیں۔ سرکاری وکیل ریوتی دیرے نے تاہم عدالت کو بتایاکہ ذاکر نائک کو جب بھی پولیس اسٹیشن طلب کیا گیا وہ اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ پہنچ جاتے ہیں، جس کی وجہہ سے نظم و ضبط کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے۔ بنچ نے اس پر انہیں ہدایت دی کہ وہ اپنے وکیل سمیت صرف 3افراد کے ساتھ وینگورلا اسٹیشن پہنچے اور اپنا بیان ریکارڈ کرائیں۔ عدالت نے کہاکہ درخواست گذار کو نظم و ضبط کی برقراری کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے۔

Bombay HC asks Zakir Naik to record statement

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں