Shiv Sena tells BJP to take allies in confidence
این ڈی اے کی حلیف جماعتوں کا ارجن کی رتھ کے گھوڑوں سے تقابل کرتے ہوئے شیوسینا نے آج انتباہ دیا کہ بی جے پی کو وزارت عظمی کے امیدوار کے مسئلہ پر حلیفوں کو اعتماد میں لینا چاہئے ورنہ ایک مہا بھارت چھڑ سکتی ہے۔ وزارت عظمی کیلئے نریندر مودی کے امیدواری پر بی جے پی اور جنتادل یو میں تکرار کے درمیان شیوسینا نے الجھن دور کرنے کیلئے اپوزیشن اتحاد کا ایک اجلاس طلب کرنے پر زور دیا۔ شیوسینا نے پارٹی ترجمان سامنا کے ادارے میں لکھا "بی جے پی کو اپنے امیدوار وزیراعظم کو نامزد کرنے کا حق ہے لیکن وہ اپنے بل پر ایسا نہیں کرسکتی۔ این ڈی اے ارجن کی رتھ ہے اور اس کے کئی گھوڑے (حلیف) کی مہابھارت ہوگی اور رتھ کا پہیہ پھنس جائے گا"۔ اداریہ میں مزید لکھا گیا "ایک طرف یوپی اے ایک آواز میں بات کررہی ہے ان کے ذہنوں میں ایک بات ہوسکتی ہے، ہونٹوں پر کچھ اور۔ لیکن فی الحال تمام کٹھی پتلی منموہن سنگھ کے پیچھے ہیں جب کہ این ڈی کا معاملہ یہ ہے کہ ہر کوئی اپنا ڈرام پیٹ رہا ہے ار عوام کے کان کے پردے پھاڑ رہا ہے، یہ کوئی صحیح تصویر نہیں ہے"۔ شیوسینا جو بی جے پی کی سب سے قدیم جماعت ہے، سامنا میں لکھا کہ پارٹی میں بہت زیادہ الجھن پائی جاتی ہے۔ امیدوار وزیراعظم کے مسئلہ پر این ڈی اے کے اندر خلفشار ہے۔ یادرہے کہ سامنا نے گجرات میں 2002ء کے فرقہ وارانہ فسادات پر مودی کے خلاف تنقید کا دفاع کرتے ہوئے اداریہ لکھا تھا اور کہا تھا کہ مابعد گودھرا فسادات سابرمتی ایکسپریس کو جلانے کا ردعمل ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں