کیش ٹرانسفر اسکیم - مضبوط نظام کے قیام پر وزیر اعظم کی یقین دہانی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-10

کیش ٹرانسفر اسکیم - مضبوط نظام کے قیام پر وزیر اعظم کی یقین دہانی

نئی دہلی۔(یو این آئی) وزیراعظم کے دفتر نے آج تمام وزارتوں اور حکومت کے اداروں سے کہا ہے کہ وہ رقم کی راست منتقلی کی نگرانی کا ایک مضبوط نظامن قائم کریں تاکہ یہ اسکیم وقت پر مکمل کی جاسکے۔ وزیراعظم کے دفتر کی یہ ہدایت وزیراعظم منموہن سنگھ کے اس اعتراض کے 3دن بعد سامنے آئی ہے کہ ڈی بی ٹی اسکیم کے نفاذ میں بہت سی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا تھا کہ یکم جولائی سے اس اسکیم کے زمرے میں 78مزید اضلاع شامل کئے جائیں گے۔ وزیراعظم کے پرنسپل سکریٹری پولاک چٹرجی نے تمام وزارتوں اور محکموں کے سکریٹریوں کے نام اپنے خطاب میں کہاکہ اسکیم کے نفاذ پر ہر محکمہ کیلئے قریبی نظر رکھنا ضروری ہے تاکہ یہ اندازہ لگایا جاسکے کہ فائدہ براہ راست مستحقین تک پہنچ رہا ہے یا نہیں۔ انہوں نے حکومت کے سکریٹریوں کو لکھا ہے کہ دیہی ترقی کی وزارت کی تین پنشن پلانوں کا فائدہ براہ راست نقد منتقلی کے ذریعہ پہنچایا جائے گا اور 15مئی سے 20 اضلاع میں ایل پی جی سبسیڈی بھی اس منصوبے کے تحت دی جائے گی۔ پرنسپل سکریٹری نے ملک کے سبھی اضلاع میں سرکاری اعداد و شمار ڈجیٹل بناکر رکھنے کی ہدایت دی ہے چاہے وہ ڈی بی ڈی کے تحت آتے ہوں یا نہیں۔

PM Manmohan Singh admits problems in direct benefits transfer scheme

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں