نطاقہ پالیسی پر ہندوستان کی تشویش سے سعودی عرب کو واقفیت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-29

نطاقہ پالیسی پر ہندوستان کی تشویش سے سعودی عرب کو واقفیت

ہندوستان نے سعودی عرب کو نئی نطاقہ پالیسی کے نتیجہ میں کثیر تعداد میں ہندوستانی تارکین وطن کی روزگار سے محرومی کے تعلق سے تشویش سے واقف کرایا۔ اوورسیز اینڈین افیئرس کے وزیر ویلار روی کے زیر قیادت وفد نے سعودی عرب کے وزیر لیبر عادل فقیہ سے ملاقات کی اور نطاقہ پروگرام پر ہندوستان کی تشویش کا اظہار کیا۔ مملکتی وزیر امور خارجہ ای احمد اور وزیر اعظم کے مشیر ٹی کے اے نائر بھی اس وفد کا حصہ ہیں۔ سعودی عرب میں اس وقت دو ملین سے زائد ہندوستانی برسر روزگار ہیں۔ ویلار روی نے اس ماہ کے اوائل میں نطاقہ قانون کے مسئلہ پر وزیر اعظم منموہن سنگھ سے بات چیت کی تھی ۔ اس کے بعد ہی انہوں نے سعودی عرب کا دورہ کیا ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں