ایل-پی-جی سبسیڈی رقم - اکتوبر سے ملک بھر میں راست منتقلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-29

ایل-پی-جی سبسیڈی رقم - اکتوبر سے ملک بھر میں راست منتقلی

حکومت 14کروڑایل پی جی صارفین کو یکم اکتوبر سے ذریعہ آدھار کارڈ سبسیڈی کی رقم ان کے بینک اکاونٹس میں راست منتقل کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایاکہ حکومت نے ایل پی جی کیلئے راست نقد رقم منتقلی اسکیم پر ملک بھر میں یکم اکتوبر سے عمل آوری کا فیصلہ کیا ہے ، اس کیلئے استفادہ کنندہ کو بینک اکاونٹس کھولنا ہو گا اور اسے آدھار نمبر سے مربوط کرنا ضروری ہو گا۔ اس ضمن میں تمام بینکو ں کو ضروری ہدایات دی گئی ہے ۔ ایسے صارفین جن کے پاس بینک اکاوٹنس آدھار نمبر سے مربوط ہوں ، انہیں ایل پی جی سبسیڈی رقم راست حاصل ہو گی۔ ایک اندازہ کے مطابق ہر ایک صارف کو سالانہ تقریباً 4ہزار روپئے ملیں گے ۔ حکومت نے سبسیڈی دئیے جانے والے ایل پی جی سلنڈرس کی تعداد کو کافی صارف سالانہ 9تک محدور رکھا ہے ۔ یو آئی ڈی اے آئی نے اب تقریباً32کروڑآدھار کارڈس جاری کئے ہیں اور صرف 80لاکھ اکاونٹ ہولڈرس نے اسے آدھار نمبر سے مربوط کیا ہے ۔

LPG subsidy directly in bank accounts from Oct 1

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں