جئےپور ٹریفک حادثہ - عوامی بےحسی کی بدترین مثال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-16

جئےپور ٹریفک حادثہ - عوامی بےحسی کی بدترین مثال

عوامی بے حسی کے ایک حیرت انگیز معاملہ میں ایک شخص اس کی موٹر سائیکل کو ایک تیز رفتار ٹرک کی ٹکر کے بعد اپنے بیٹے کے ساھت ایک سرنگ میں اپنی بیوی اور شیوار خوار کی نعشوں کے قریب 40منٹ تک مدد کیلئے چلاتا رہا لیکن کوئی ان کی مدد کیلئے نہیں رکا۔ 26 سالہ خاتون اور 8سالہ شیرخوار لڑکی کو ٹرک نے روند دیا۔ یہ واقعہ نو تعمیر شدہ گھاٹکی گونی سرنگ میں کل پیش آیا۔ جب کہ وہ شخص اور اس کا بیٹا صرف معمولی زخمی ہوئے۔ پولیس نے بتایاکہ زخمی شوہر 40منٹ تک مدد کیلئے چلاتا رہا لیکن کار سواروں نے اس کی چیخوں کو ان سنا کردیا اور تمام گاڑیاں رکے بغیر گذرتی رہیں جس سے بروقت طبی امداد نہیں پہنچاسکی۔ حادثہ کے متاثرین پر اسی وقت توجہ دی گئی جب ایک ٹال بوتھ میں کام کرنے والے شخص نے CCTV مانٹیر پر اس شخص اور اس کے بیٹے کو چلاتے ہوئے دیکھا۔ پولیس نے بتایاکہ کنہیالال اپنی 26سالہ بیوی گڈی، چار سالہ بیٹا تانش اور 8سالہ آروشی کے ساتھ اپنے سسرالی مکان جارہا تھا۔ جب 300 میٹر طویل سرنگ کے اندر ان کی موٹرسیکل کو تیزرفتار ٹرک نے ٹکردیدی۔ گڈی اور آروشی کے اوپر سے ٹرک گزرگئی جب کہ کنہیا اور تانش کو معمولی چوٹیں لگیں۔ اس حادثہ کے بعد کنہیا نے اپنے رشتہ داروں اور پولیس کو فون کرنے کی کوشش کی لیکن نیٹ ورک کوریج نہیں تھا اس کے بعد اس نے مدد کیلئے گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کی جسے نظر انداز کردیاگیا۔

Jaipur traffic accident

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں