سی۔پی۔ایم کارکنوں کے ہاتھ توڑ دئے جائیں گے - ترنمول کانگریس کا انتباہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-16

سی۔پی۔ایم کارکنوں کے ہاتھ توڑ دئے جائیں گے - ترنمول کانگریس کا انتباہ

سی پی آئی ایم پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کلیان بندوپا دھیائے نے آج دھمکی دی ہے کہ سی پی آئی ایم کے کیڈر کے ہاتھ توڑ دئیے جائیں گے اگر چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی پر دوبارہ حملہ کیا جائے۔ ہم آپ کے ہاتھ توڑ دیں گے اگر آپ ممتا بنرجی پر ایک بار پھر حملے کی جرأت کریں گے۔ بندوپادھیائے نے ہنگولی ضلع میں ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ وہ 9؍اپریل کو دہلی میں چیف منسٹر ممتا بنرجی اور ریاستی وزیر فینانس کے ساتھ مبینہ طورپر دھکم پیل کے تعلق سے اظہار خیال کررہے تھے۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ بائیں بازو کے صدرنشین بمن بوس اور اپوزیشن لیڈر سوریہ کانتا مشرا کا سر مونڈھ دیا جائے گا اور انہیں ریاست سے باہر پھینک دیا جائے گا۔ بمن بوس اور سوریہ کانتا مشرا کو چاہئے کہ زیادہ بات نہ کریں ورنہ ہم ان کے سرمونڈھ دیں گے۔ انہیں بنگال کے باہر پھینک دیں گے۔ بندوپادھیائے نے یہ بات کہی۔ انہوں نے سابق چیف منسٹر بدھا دیب بھٹار چارجی سے بھی کہاکہ اپنی نقاب اتاریں، اگر انہوں نے شخصی طورپر ایس ایف آئی کی جنرل سکریٹری ریٹابراتا بھٹاچاریہ کو حوالہ نہ کریں۔ بدھا بابو کو چاہئے کہ اپنی دیانت داری دکھانی چاہئے اور اپنانقاب اتارنا چاہئے۔ وہ منافق ہیں اگر وہ منافق نہیں ہیں تب انہیں خود چاہئے کہ خاطی ریٹابراتا کو پولیس کے حوالے کردیں۔

Trinamool Congress warning to CPM

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں