انٹرنیشنل انٹیلکچول رائٹس ڈے - لکھنؤ سائنس سنٹر میں سمینار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-27

انٹرنیشنل انٹیلکچول رائٹس ڈے - لکھنؤ سائنس سنٹر میں سمینار

انٹرنیشنل انٹیلکچول رائٹس ڈے کے موقع پر سائنس سینٹر کے سرسی وی رمن ہال میں ہونے والے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سائنس اینڈ ٹکنالوجی محکمہ کے پرنسپل سکریٹری و جنرل منیجر ڈاکٹر ہری سرن داس نے کہاکہ ہماری ریاست کے بچے نئی فکر اور تحقیق کیلئے آگے آئیں۔ انہوں نے کہاکہ تحقیق کبھی بھی اور کسی بھی عمر میں کی جاسکتی ہے۔ تحقیق کیلئے عمر، وقت اور جگہ کی قید نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ کوئی بھی تحقیق اپنے ذاتی مفاد کے بجائے سماجی مفاد کے پیش نظر ہونی چاہئے۔ سب سے بڑا دانشور وہی ہے جو اپنی فکر کے ناکام ہونے کے باوجود مسلسل نئے تجربات کرتا رہا اور کامیاب ہونے پر اپنی تحقیق کو پیٹنٹ کراکے سماج کے کمزور طبقات کو اس کا فائدہ پہنچائے۔ انہوں نے لکھنؤ کو سائنس سٹی کی شکل میں شہرت دلانے کے لئے طلبائ، اساتذہ اور نئی تحقیق کے لئے طبی شعبہ میں سائنس کے دیگر سبھی اہم شعبوں میں لیکچرس کی سیریز شروع کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔ ڈاکٹر رام منوہر لوہیا میڈیکل سنٹر کے ڈائرکٹر اور پروگرام کے مہمان خصوصی ڈاکٹر ایم سی پنت نے کہاکہ بچے ہی مستقبل کے ماہرین مانے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ طبی شعبہ میں کئی تجربات ہوئے ہیں جو غریبووںکو کم قیمت پر دوا مہیا کرانے کیلئے کئے گئے ۔ اس میںمزید اصلاح اور تحقیق کرنے کی ضرورت ہے۔ کینسر، پولیو، دل اور دماغ کے امراض سے نجات اور روک تھام کیلئے ان حلقوں میں ہمارے سائنسداں مسلسل تجربے کررہے ہیں۔ اس موقع پر لکھنؤ کے مختلف اسکولوں و کالجوں کے بچوں اور اساتذہ نے شرکت کی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں