چینی فوج ہندوستانی سرحد میں 19 کیلومیٹر اندر داخل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-27

چینی فوج ہندوستانی سرحد میں 19 کیلومیٹر اندر داخل

حکومت نے پارلیمانی کمیٹی کو بتایاکہ چینی فوج جموں و کشمیر کے لداخ علاقہ میں ہندوستانی سرحد کے اندر 19 کیلو میٹر تک گھس آئے ہیں اور ہندوستان جوں کا توں موقف برقرار رکھنے کی کوشش کررہا ہے۔ معتمد دفاع ششی کانت شرما اور چند دیگر سینئر عہدیداروں نے پارلیمانی کمیٹی برائے دفاع کو بتایاکہ ہندوستان نے سرحد پر نظر رکھنے کیلئے اپنی فوجوں کو تعینات کردیا ہے۔ بی جے پی کے رکن مختار عباس نقوی اور پرکاش جاوڈیکر کی جانب سے حقیقی صورتحال کے بارے میںمعلومات حاصل کرنے کی خواہش پر شرما اور ان کے سینئر عہدیدار کمیٹی کے روبر و حاضر ہوئے۔ انہوں نے دیپ سانگ سیکٹر کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ وہاں چینی فوج اپنے خیمے نصب کرچکی ہے۔ عہدیداروں نے کمیٹی کو بتایاکہ چینی فوج کی درا ندازی کی اطلاع 16اپریل کو ملی تھی۔ اسی دوران چین نے لداخ کی دیپ سانگ وادی میں اپنے خیمے ڈالنے پر ہندوستان کے ساتھ پیدا شدہ سرحدی تنازعہ کو یہ کہتے کم کرنے کی کوشش کی کہ فریقین دوستانہ مشاورت کے ذریعہ مسئلہ کی یکسوئی کی صلاحیت اور دانشمندی رکھتے ہیں۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہووا شنینگ نے آج ایک میڈیا بریفنگ میں یہ بات کہی۔ ہووا نے ابتداء میں یہ کہتے ہوئے اس مسئلہ پر سوالات کا جواب دینے میں پس و پیش کیا کہ وہ پہلے ہی چند دن قبل چین کے موقف سے واقف کرواچکی ہیں۔ لداخ کی وادی دیپ سانگ میں چینی افواج کی جانب سے خیمے ڈال لینے پر ہندوستان کے شدید ردعمل کے حوالے سے مزید زور دینے پر ہووا نے کہا ’’ میں ایک مرتبہ پھر زور دینا چاہوں گی کہ دونوں ممالک نے سرحدی مسائل پر قربیی ربط ضبط برقرا ر رکھا ہے اور دونوں ممالک مذاکرات اور بات چیت کے ذریعہ متعلقہ مسئلہ کی مناسب یکسوئی پر آمادہ ہیں۔ میرا یہ بھی ایقان ہے کہ دونوں ممالک کے پاس دوستانہ مشاورت کے ذریعہ مسئلہ کی یکسوئی کی صلاحیت اور دانشمندی موجود ہے تاکہ سرحدی علاقوں میں امن و استحکام کو برقرار رکھا جائے۔

Chinese troops have entered 19 km inside Indian territory

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں