بوسٹن ائرپورٹ اعظم خان تنازعہ - اکھلیش یادو کا لکچر بائیکاٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-27

بوسٹن ائرپورٹ اعظم خان تنازعہ - اکھلیش یادو کا لکچر بائیکاٹ

الماتی۔ (پی ٹی آئی) وزیر خارجہ سلمان خورشد نے امریکہ کے بوسٹن ایرپورٹ پر اتردیش کے وزیر، اعظم خان کو روک لینے کی اہمیت کو گھٹاتے ہوئے کہاکہ اُس ملک (امریکہ) میں سفر کے سخت ترین امیگریشن قوانین ہیں۔ اس کے ساتھ مسٹر خورشید نے کہاکہ ہندوستان نے ہمیشہ ہی اس قسم کے واقعات میں عظیم تر حساسیت اور خیرسگالی کی ضرورت پر زرو دیا ہے اور چاہتا ہے کہ عام ضابطہ کار سے انحراف نہ کیا جائے۔ حکومت ہند ایسے واقعات میں نہ صرف کسی خصوصی رتبہ کے شخص ہی نہیں بلکہ اپنے عام شہریوں کے مسائل پر غیر معمولی توجہ دیتی ہے۔

نئی دہلی۔(پی ٹی آئی) اپنے وزیر، اعظم خان کو بوسٹن ائرپورٹ پر روکے جانے کے ردعمل کے طورپر چیف منسٹر اترپردیش اکھلیش یادو نے آج ہارورڈ لیکچر کا بائیکاٹ کیا جس کیلئے انہیں مدعو کیا گیا تھا۔ اترپردیش کے وفد کا کوئی بھی سیاسی رکن ہارورڈ کی کسی بھی تقریب میں بطور احتجاج شرکت نہیں کررہا ہے۔ ہارورڈ ڈرائع نے یہ بات بتائی۔ تاہم چیف سکریٹری جاوید عثمانی چیف منسٹر کی نمائندگی کرتے ہوئے پریزینٹیشن میں حصہ لیں گے۔ چیف منسٹر اور اعظم خان بوسٹن سے اپنی شیڈول واپسی سے کئی گھنٹے قبل وہاں سے واپس ہورہے ہیں۔ قبل ازیں آج سماج وادی پارٹی نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اعظم خان کی ’ہتک، کیلئے معذرت کرے۔ ایس پی کے سینئر لیڈر نریش اگروال نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہم امریکہ سے معذرت خواہی کا مطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مدعو کرنے کے بعد ہندوستانیوں سے ایسا سلوک نہیں کیا جاسکتا۔ اس واقعہ پر بطور احتجاج اعظم خان نے اپنا دورہ مختصر کرکے وطن واپسی کو ترجیح دی۔ اس دوران دفتر خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے کہاکہ ہندوستان نے واشنگٹن میں اپنے سفارتخانہ سے کہاہے کہ وہ اس مسئلہ کو متعلقہ امریکی حکام سے رجوع کرے۔ اب اکھلیش یادو نے بھی اس لیکچر کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں