ارکونم کے قریب یشونت پور ایکسپرس ٹرین حادثہ کا شکار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-11

ارکونم کے قریب یشونت پور ایکسپرس ٹرین حادثہ کا شکار

ارکونم کے قریب یشونت پور ایکسپرس ٹرین حادثہ کا شکار ، 11ڈبے پٹری سے لڑھک گئے
2 مسافر ہلا ک، 33 افراد شدید زخمی، راحت رسانی کا کام جاری

ریاست بہار مظفر پور سے نکلنے والی یشونت پور ایکسپرس جو چنئی، ارکونم سے ہوکر بنگلور پہنچتی ہے، کل علی الصبح 4.20 کو یہ ٹرین چنئی سے روانہ ہوئی تھی، اور اس ٹرین میں مسافروں کی بڑی تعداد سفر کر رہی تھی، ویلور ضلع میں واقع ارکونم ریلوے اسٹیشن کے بعد آنے والی چیتیری نامی ریلوے اسٹیشن کے قریب جب صبح 5.42 بجے یہ ٹرین گذر رہی تھی تو اچانک زوردار آواز کے ساتھ ٹرین حادثہ کا شکار ہوکر اس ٹرین کے 11 ڈبے پٹری سے لڑھک گئے، اس حادثہ میں چار اے سی کوچس سمیت جملہ 11 ڈبے آپس میں ٹکرا کر پٹری سے لڑھک گئے، ان ڈبوں میں کچھ ڈبے دو ٹکڑے ہوکر پٹری سے تقریبا سو فٹ کے فاصلے پر جا گرے، مذکورہ 11ڈبوں میں سفر کر رہے مسافرین اس حادثہ کی وجہ سے ایک دوسرے سے اور ٹرین کے اندرونی حصوں سے ٹکرا گئے، اور اس وقت جو مسافرین سو رہے تھے، وہ اپنے برتھ سے نیچے گر کر شدید زخمی ہوگئے، ذرائع کے مطابق ان میں کچھ مسافرین ٹرین کے شیشے کے دریچوں کو توڑ کر باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے،لیکن کئی مسافرین جن میں خواتین ، عمر رسیدہ افراد، اور بچے ، حادثہ کا شکار ہوئے ڈبوں کے ملبے سے باہر نہیں نکل سکے، جیسے ہی ریل حاد ثے کی خبر قریبی ریلوے اسٹیشن ، چیتیری، اور اسمندور کے آس پاس کے دیہی علاقوں کو پہنچی، ان مقامات سے عوام فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے، اور ٹرین ملبے میں پھنسے ہوئے مسافرین کو ٹرین کے ڈبوں کو توڑ کر اور سیڑھیوں کی مدد سے خواتین ، عمر رسیدہ اور بچوں کو باہر نکال لیا، جس کی وجہ سے ملبے میں پھنسے کئی افراد صحیح سلامت باہر نکل سکے،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ارکونم ریلوے پولیس،ریلوے پروٹیشکن فورس،فائر بریگیڈ عملہ، اور نیشنل ڈیز اسٹر ریسکیو فورس بھی فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے، اور حادثہ کی وجہ لڑھکے ہوئے ڈبوں میں پھنسے سینکڑوں مسافرین کو کچلے ہوئے ٹرین ڈبوں سے نکال کر انہیں بذریعہ ایمبولنس ارکونم سرکاری اسپتال پہنچا نے کا انتظام کیا ، راحت رسانی کے کام میں ملوث مذکورہ عملہ نے مزید 10ایمبولنس بھی جائے حادثہ کے قریب تیار رکھے تھے،اس دوران جب ریسکیو ٹیم نے حادثہ کی وجہ سے کچلے ہوئے ڈبوں اور آس پاس کے علاقوں کی پوری طرح تلاشی لی تو انہیں اے سی کوچ کے قریب انہیں ایک بری طرح زخمی اور مسخ شدہ مرد کی لاش ملی، ریسکیو ٹیم اس لاش کی فوری طور پر شناخت نہیں کرسکی، اس حادثہ میں تقریبا 30سے زیادہ شدید زخمی افراد کو ارکونم گورنمنٹ سرکاری اسپتال پہنچا یا گیا ، اور بقیہ 75سے زیادہ زخمیوں کو دوسرے اسپتالوں کو پہنچا یا گیا، ذرائع کے مطابق جائے حادثے کے قریب انہیں ایک پیر سے کٹا ہوا ایک پنچہ دستیاب ہوا ، جس کے متعلق میں ریسکیو ٹیم کو مزید جانکاری حاصل نہیں ہوسکی ہے، اس حادثہ میں ریزویشن کوچس جن میں D-1,D-2,A-1,B-1,B-2,B-3,S-1,S-2,S-3,S-4,کے علاوہ کینٹین کوچس کا کافی نقصان پہنچا ہے، جس میں 4اے سی کوچس کو اور دیگر کوچس کو بھی نقصان پہنچا ہے، ذرائع کے مطابق جن کوچس کو اس حادثہ میں نقصان پہنچا ہے، ان کوچس اور دیگر کوچس میں تقریبا 200میٹر کا فاصلہ تھا، جس سے حادثہ کی شدت کا پتہ لگا یا جاسکتا ہے، اور بجلی کے تار اور کھمبے بھی ٹوٹ کر لٹک گئے تھے، اور ریل وہیل نکل کر قریبی علاقوں میں پڑی ہوئی پائی گئیں،واضح رہے کہ یشونت پور ایکسپریس ٹرین میں سفر کرنے والے مسافرین کا تعلق شمالی ہند سے ہے، اور اس ٹرین میں سفر کرنے والے اس حادثہ کی وجہ سے سکتے میں آگئے، خواتین اور بچے اداسی اور خوف کے عالم میں بیٹھے ہوئے دیکھے گئے، ان میں 200 سے زیادہ مسافرین بسوں کے ذریعے جائے حادثہ سے نکل گئے، ٹرین کے اس المنا ک حادثہ کی وجہ سے ارکونم تا کاٹپاڈی اور کاٹپاڈی تا ارکونم ریلوے لائن کے درمیان ریل سروس مکمل طور پر منقطع ہوگئی ، اور بنگلو ر جانے والی دوسری ٹرینوں کو بھی منسوخ کردیا گیا، جنوبی ہند ریلوے کے اعلامیہ کے مطابق 11ٹرین منسوخ کردی گئی، اور 3ٹرینوں کو جزوی طور پر منسوخ کر دیا گیا، اور 4ٹرینوں کو دوسرے ریلوے لائن میںموڑ دیا گیا، حادثہ کیسے پیش آیا ؟ ٹرین کے انجن ڈرائیور امبیدکر اور اسسٹنٹ ڈرائیور سری کانت کے بیان کے مطابق چیتیری ریلوے اسٹیشن کے قریب جب ٹرین کو لوپ لائن سے مرکزی لائن کو بدلتے وقت انہیں ایک زوردار آواز سنائی دی، اس آواز کے سننے کے فورا بعد جب دونوں ڈرائیور وں نے ملکر ٹرین کی رفتار کم کرنے کی کوشش کی ، لیکن ٹرین کی رفتار کی وجہ سے وہ ٹرین کو اپنے قابو میں نہ لا سکے، اور23کوچس پر مشتمل یشونت پور ایکسپرس ریل کے 12 ویں تا 23 ویں کوچس پٹری سے نیچے اتر کر لڑھک گئے، جائے حادثہ پر حادثہ سے متعلق تفتیش اور دیگر کاروائیوں کا معائنہ کرنے کے لیے پہنچے چنئی ڈیوژنل منیجرپردیپ کمار مشرا نے اخباری نمائندوں کو بتا یا کہ ریلوے افسران اور ٹیکنیشن جائے حادثہ کا مکمل جائزہ لے رہے ہیں، اور اس حادثہ کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تفصیلی طور پر تفتیش کی جائی گی، اس حادثہ کی وجہ سے بنگلور اور چنئی کے درمیان چلنے والی کئی ٹرین راستے میں روک دی گئی ہیں، اس حادثہ میں مغربی بنگال کے ایک مسافر سورن بودھی عمر (52)سال کی موت واقع ہوئی ہے، 33شدید زخمی افراد ارکونم گورنمنٹ اسپتال میں زیر علاج ہیں، اور مزید تین زخمی افراد کو کرشنا کمار ، سومن کمار، اور سوپنل کو چنئی راجیوگاندھی اسپتال میں انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کردیا گیا ہے، جہاں وہ زیر علاج ہیں، زخمیوں کے بارے میں تفصیلات جاننے کے لیے بنگلورمیں ہیلپ لائن قائم کئے گئے ہیں، ان فون نمبروں پرجانکاری حاصل کرسکتے ہیں،080-22156190 080-22876228, 080-22203269,080-22876410 واضح رہے کہ اتنے بڑے حادثے کے باوجود خوش قسمتی سے بہت ہی کم جانی نقصان ہوا ہے، جس کا سہرا مقامی قریوں کے لوگوں اور راحت رسانی عملہ اور ریلوے اہلکار کے سر جاتا ہے۔

Muzaffarpur-Yeshwantpur Express train derails near Arakkonam

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں