نفرت آمیز تقاریر - مرکز اور الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ کا نوٹس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-09

نفرت آمیز تقاریر - مرکز اور الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ نے سیاسی اور مذہبی رہنماؤں کو نفرت پھیلانے والی تقریریں کرنے سے روکنے کیلئے رہنمایانہ اصول جاری کرنے سے متعلق مفاد عامہ کی ایک عرضی پر مرکزی سرکار، الیکشن کمیشن نیز آندھراپردیش اور مہاراشٹرا سرکار کو آج نوٹس جاری کئے۔ چیف جسٹس التمش کبیر کی صدارت والی تین رکنی بنچ نے عرضی گزار، پرواسی بھلائی سنگھٹن کے وکیل کی دلیلیں سننے کے بعد ان سبھی کو نوٹس جاری کرکے جوابی حلف نامہ دائر کرنے کی ہدایت دی۔ مدعی کی جانب سے سرکردہ وکیل باسواپاٹل نے دلیل دی ہے کہ اپنے ذاتی فائدے کیلئے سیاسی اور مذہبی لیڈر اشتعال انگیز تقریریں کرتے ہیں جس سے فرقہ وارانہ یکجہتی متاثر ہوئی ہے اور سماج میں تفریق پیدا ہونے لگتی ہے۔ اتنا ہی نہیں اگر ان کی گرفتاری بھی ہوجاتی ہے تب بھی یہ لوگ اس سے سبق نہیں لیتے اور ضمانت پر رہا ہونے کے بعد پھر سے پرانے ڈھرے پر چل پڑتے ہیں۔ مسٹر پاٹل نے دلیل دی کہ سرکار کو اشتعال انگیز خطاب پر پابندی لگانے اور بار بار اس طرح کی حرکت کرنے والوں سے سختی سے پیش آنے کے اقدام کرنے چاہئیں۔ ان کے ان دلائل سے مطمئن ہوکر عدالت نے مرکزی سرکار، الیکشن کمیشن، آندھراپردیش اور مہاراشٹرا سرکار کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا۔

Supreme Court issues notice to centre and EC on curbing hate speeches

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں