ہندوستان افغان مسئلہ یکسوئی میں شراکت داری کا خواہاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-09

ہندوستان افغان مسئلہ یکسوئی میں شراکت داری کا خواہاں

ہندوستان، افغانستان میں مسئلہ بننے کے بجائے مسائل حل کرنے میں شراکت کا رول ادا کرنے کا خواہشمند ہے۔ بعض حلقے ہندوستان کو کو ایک مسئلہ سمجھ رہے ہیں۔ وزیر خارجہ سلمان خورشید نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان میں جو کچھ ہورہا ہے اس پر ہندوستان تماشائی نہیں بن سکتا اور نہ بننا چاہئے۔ پڑوسی ممالک میں ہندوستان کے خاندان کا حصہ ہیں۔ یہی وجہہ ہے کہ وہ افغانستان میں سرگرم رول ادا کررہا ہے۔ سلمان خورشید دہلی پالیسی گروپ کے زیر اہتمام ایک مذاکرہ میں خطاب کررہے تھے۔ پاکستان کی طرف در پردہ اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بعض پڑوسی نہیں چاہتے کہ ہندوستان، افغانستان میں تعمیری رول ادا کرے۔ جنگ زدہ اس ملک میں ہندوستان کے اشتراک سے بڑے پیمانہ پر تعمیری سرگرمیاں جاری ہیں، جو تمام ملک میں پھیلی ہوئی ہیں۔ مسئلہ بننے کے بجائے ہندوستان مسائل حل کرنا چاہتا ہے۔ یہ اسی وقت ممکن ہے جب کہ ہندوستان اس ملک میں سرگرم رول ادا کرے۔

India wants to be part of solution in Afghanistan: Khurshid

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں