بغداد کے ایک کیفے میں خودکش حملہ - 32 ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-20

بغداد کے ایک کیفے میں خودکش حملہ - 32 ہلاک

بغداد کے ایک کیفے میں ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد کم ازکم 32ہوگئی ہے۔ یہ خودکش حملہ گذشتہ رات بغداد میں واقع دبئی کیفے میں ہوا، جہاں نوجوان افراد ویڈیو گیمس اور بلئیر کھیل رہے تھے۔ حکام نے بتایا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق رات10بجے ہونے والے اس بم حملہ کے نتیجہ میں 65افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ طبی اور سکیورٹی حکام کے ہلاک ہونے والوں میں 3بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ رواں ماہ کے دوران ہونے والے مختلف حملوں میں اس مخصوص حملے کو خونریز ترین قرار دیاجارہا ہے۔ یہ حملہ ایک ایسے مرحلہ میں ہوا ہے جب کچھ ہی دنوں میں ملک میں صوبائی انتخابات ہونے والے ہیں۔ امریکی افواج کے انخلا کے بعد عراق میں 20اپریل کو پہلی مرتبہ صوبائی انتخابات کرائے جارہے ہیں۔ بغداد اور اس کے نواح میں ہونے والی پرتشدد کارروائیوں اور وہاں شیعہ وزیراعظم نوری المالکی اور سنی اپوزیشن کے مابین سیاسی رسہ کشی نے بہرحال صاف ستھرے انتخابات پر لگے سوالیہ نشانات کو اور گہرا کردیا ہے کیونکہ مختلف پر تشدد واقعات میں انتخابات میں حصہ لینے والے 14امیدوار مارے جاچکے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 378 نشستوں کیلئے مجموعی طورپر 8ہزار سے زائد امیدوار میدان میں اتر رہے ہیں۔

Suicide bomber kills 32 at Baghdad cyber cafe

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں