افغانستان میں جرمنی کے 800 فوجی برقرار رہیں گے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-20

افغانستان میں جرمنی کے 800 فوجی برقرار رہیں گے

جرمنی آئندہ سال کے ختم تک جبکہ وہ افغانستان میں اپنا 13سالہ وجود ختم کردے گا، افغانستان میں غیر لڑاکا کارروائیوں کیلئے800 فوجیوں کو برقرار رکھے گا۔ جرمنی کی حکومت نے ناٹو کو مطلع کرنے کا فیصلہ کیا کہ ناٹو افواج کے تخلیہ کے بعد 2سال تک شمالی افغانستان کی ذمہ داری سنبھالے گا۔ شمالی افغانستان کا علاقہ 4500 جرمن فوجیوں کی سرگرمیوں کا مرکز ہے۔ جرمن وزیر دفاع تھوماس ڈی مینر ے نے کہاکہ افغان فوج کو تربیت دی جائے گی اور مشاورتی خدمات انجام دی جائیں گی۔ دوسرے مرحلے کی غیر لڑاکا کاروائیوں کیلئے جرمن فوجیوں کی تعداد کو 200 تا300کردیا جائے گا۔ جرمن فوج افغان فوج کو تربیت دینے کے علاوہ طبی اور ٹرانسپورٹ خدمات بھی انجام دے گی۔

Germany offers to keep 800 troops in Afghanistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں