افغانستان میں ہندوستان کے فوجی مقاصد نہیں - چدمبرم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-20

افغانستان میں ہندوستان کے فوجی مقاصد نہیں - چدمبرم

افغانستان میں ہندوستان کے کوئی فوجی مفادات نہیں ہیں۔ بلکہ غیر فوجی مقاصد سے ہندوستان کو دلچسپی ہے۔ کابل سے نئی دہلی کے بڑھتے ہوئے روابط کے نتیجہ میں پاکستان میں جو اندیشے پیدا ہورہے ہیں وہ محض خیالی ہیں ان کی کوئی حقیقت نہیں۔ وزیر فینانس پی چدمبرم نے واشنگٹن میں ان خیالات کااظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان افغانستان کی تعمیر نو کیلئے کروڑہا ڈالر صرف کرچکا ہے۔ اس ملک میں وہ پارلیمنٹ، سڑکوں اور دیگر تعمیرات میں مصروف ہے لیکن ہندوستان کا ایک بھی فوجی افغانستان میں تعینات نہیں ہے۔ چدمبرم "چارلی روز شو" میں حصہ لیتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کررہے تھے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ آیا افغانستان میں ہندوستان کی سرمایہ کاری سے پاکستان خوفزدہ ہوگیا ہے؟ چدمبرم نے جواب دیا یہ خوف بے بنیاد ہے اور محض مفروضوں کی بنیاد پر پاکستانیوں میں اندیشے پھیلے ہوئے ہیں۔ چدمبرم نے یقین کے ساتھ کہاکہ مسئلہ کشمیر ضرور حل کرلیا جائے گا۔ یہ مسئلہ ناقابل حل نہیں ہے۔ ایران مسئلہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے چدمبرم نے کہاکہ ہندوستان اس بات کے حق میں نہیں ہے کہ تہران نیوکلیر ہتھیار بنائے۔

India has non-military interest in Afghanistan: Chidambaram

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں