سوشل میڈیا کا دہشت گردی کے لیے استعمال - کپل سبل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-19

سوشل میڈیا کا دہشت گردی کے لیے استعمال - کپل سبل

وزیر ٹیلی مواصلات و انفارمیشن ٹکنالوجی مسٹر کپل سبل نے کہاکہ دہشت گردی کے فروغ، نشیلی ادویات کی ذخیرہ اندوزی وغیرہ کیلئے سوشیل میڈیا کا استعمال کیا جارہا ہے لیکن حکومت اس پر کارروائی کرنے سے قاصر ہے کیونکہ ایسا کرنے والوں کی شناخت کا پتہ نہیں چلتا۔ مسٹر سبل نے ایک ڈیجیٹل اخبار کی رسم اجرا انجام دیتے ہوئے کہاکہ نشیلی ادویات کی ذخیرہ اندوزی ہو یا پھر دہشت گردی ہو بہت سے غیر قانونی کام ایسے ہیں جو سوشیل میڈیا کے ذریعے ہورہے ہیں۔ اب ہم چاہتے ہیں کہ کسی کے خلاف کارروائی کریں لیکن ہم ایسا نہیں کرسکتے کیونکہ ایسا کرنے والوں کی شناخت کا ہمیں علم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کبھی حکومت کو ایسے غیر قانونی کام کرنے والوں کی شناخت کا علم ہو بھی جائے تو کوئی کارروائی اس لئے نہیں کی جارہی ہے کیونکہ یہ لوگ ہندوستان کے دائرہ اختیار سے باہر ہیں۔ اس تقریب میں وزیراطلاعات و نشریات مسٹر منیش تیواری بھی موجود تھے۔ انہوں نے مسٹر کپل سبل کے خیالات کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ پرائیویسی اور عدم شناخت کے مابین کوئی فرق ضرور ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ اگر ایسا فرق ممکن ہوجائے اور یہ پتہ چل جائے کہ جرائم کاارتکاب کرنے والے کون ہیں تو کئی مسائل کا سدباب کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں ملک کے مختلف شہروں سے شمال مشرقی شہروں کے عوام کی اپنے اپنے علاقوں کو واپسی کی مثال پیش کی اور کہاکہ ایسا سب کچھ سوشیل میڈیا کی وجہہ سے ہوا ہے۔

Social media being used for terrorism, illegal acts: Sibal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں