پرویز مشرف بالآخر گرفتار - پولیس ہیڈکوارٹر کو منتقلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-20

پرویز مشرف بالآخر گرفتار - پولیس ہیڈکوارٹر کو منتقلی

پاکستان کے سابق فوجی سربراہ پرویز مشرف کو آج گرفتاری کی ہتک برداشت کرنی پڑی اور گرفتاری کے بعد پولیس ہیڈ کوارٹرس منتقل کردیا گیا۔ ان کے خلاف انسداد دہشت گردی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا۔ 69سالہ مشرف نے 9سال حکمرانی کی تھی۔ انہوں نے نواز شریف کی حکومت کے خلاف بغاوت کرکے اقتدار حاصل کیاتھا۔ پولیس نے آج انہیں اسلام آباد کے مضافات میں واقع فارم ہاوز سے گرفتار کرلیا تھا۔ اب وہ ملک کے پہلے سابق فوجی سربراہ ہوگئے ہیں جنہیں پولیس کے ہاتھوں گرفتار کی ہتک کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایک عدالت نے کل ہدایت دی تھی کہ انہیں گرفتار کرکے ان کے خلاف غداری کے الزام میں مقدمہ چلایا جائے۔ یہ مقدمہ 2007میں پاکستان میں ایمرجنسی کے نفاذ اور ججس کو گھروں پر نظر بند کرنے سے متعلق ہے۔ مشرف کل ہائیکورٹ کی جانب سے گرفتاری کا حکم جاری کئے جانے کے فوری بعد عدالت سے فرار ہوگئے تھے اور انہوں نے مضافاتی علاقہ میں واقع اپنے فارم ہاوز میں پناہ لی تھی۔ انہیں آج صبح گرفتار کیا گیا اور جوڈیشیل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ کے روبرو پیش کیا گیا۔ مسٹر مشرف کو سخت سکیورٹی میں کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ انہیں دو دن کے بعد ایک انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کرنے کو کہا گیا اور اس وقت تک کیلئے ٹرانزٹ ریمانڈ میں بھیج دیا گیا۔ مسٹر مشرف کو دن میں 2بجے کے بعد ان کے انتہائی سخت سکیورٹی والے فارم ہاوز سے پولیس لائنس یا پولیس ہیڈکواٹرس کو منتقل کیاگیا۔

Musharraf arrested, moved to police HQ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں