ممبئی ٹریفک پولیس کو جدید آلات سے لیس کیا جائے گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-20

ممبئی ٹریفک پولیس کو جدید آلات سے لیس کیا جائے گا

ممبئی کی ٹریفک پولیس جلد ہی جدید آلات سے لیس ہوگی۔ اب ٹریفک پولیس کے ہاتھ میں جرمانہ وصول کرنے والی رسید بن کے بجائے بلیک بیری ڈوائس اور پورٹیل پرنٹر ہوگا۔ ٹریفک قوانین کو توڑنے والوں سے جرمانہ وصول کرکے انہیں فوراً چھپی ہوئی رسید دے دی جائے گی۔ نیز اس نئی تکنیک سے چوری کی گاڑیوں کو پکڑنے میں آسانی ہوگی۔ پونے کے بعد ممبئی میں ٹریفک کیپ سسٹم نافذ ہوگا اور بعد میں اسے ناگپور سمیت دیگر شہروں میں نافذ کرنے پر غور کیا جائے گا۔ وزیر مملکت برائے داخلہ ستیج پاٹل کے مطابق پونے کے سائنس اینڈ ٹکنالوجی پارک نے ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر اس سسٹم کو تیار کیا ہے۔ ممبئی میں اس سسٹم کو شروع کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے ٹینڈر منگوائے جارہے ہیں۔ اس نئی تکنیک کے تحت ٹریفک پولیس افسران کے پاس بلیک بیری ہینڈ سیٹ ہوں گے اور سارے ہینڈ سیٹ ایک ہی سرور سے منسلک ہوں گے اور اس سرور پر تمام رجسٹرڈ گاڑیوں اور اس کے مالکان کی تفصیلات دستیاب ہوں گی۔ ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پولیس افسران فوراً چھپی ہوئی رسید دے سکیں گے۔ اس رسید میں تمام وہ تفصیلات درج ہوں گی جس کی بنیاد پر جرمانہ وصول کیا گیا ہوگا۔ وزیر مملکت برائے داخلہ مطابق پولیس افسران کے پاس موجود بلیک بیری ڈوائس میں گاڑیوں کا رجسٹریشن نمبر انٹر کرتے ہی اس کے متعلق تمام تفصیلات اسکرین پر آجائیں گی اور پولیس افسر کو فوراً معلوم ہوجائے گا کہ اس گاڑیوں کے ڈرائیور کے خلاف پہلے بھی اور کس طرح کے معاملے درج ہیں۔ اس سسٹم سے بار بار غلطی کرنے والے ڈرائیوروں پر نظر رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔ نشہ کی حالت میں ڈرائیونگ کرتے وقت پکڑے جانے پر ٹریفک پولیس کے پاس موجود ڈوائیس فوراً بتادے گا کہ پکڑا جانے والا ڈرائیور اس سے قبل کتنی بار اس طرح کا جرم کرچکا ہے۔

Mumbai traffic police will be equipped with modern equipment

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں