چٹ فنڈ متاثرین کو ممتا بنرجی کی مدد کا تیقن - سشیل مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-29

چٹ فنڈ متاثرین کو ممتا بنرجی کی مدد کا تیقن - سشیل مودی

بہار کے نائب وزیر اعلیٰ اور بی جے پی لیڈر سشیل کمار مودی نے امید ظاہر کی کہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی شاردا گروپ گھوٹالے سے دھوکہ دہی کے شکار سرمایہ کاروں کے مفادات کا دفاع کریں گی۔ مودی نے مطالبہ کیا کہ مرکزی حکومت کو چٹ فنڈ کی بے ضابطگیوں پر مداخلت کرنی چاہئے ۔ سشیل مودی نے کہاکہ وہ ایک ایماندار اور محنت کرنے والی خاتون ہیں مجھے امید ہے کہ وہ کچھ کریں گی انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اور وزیر خزانہ کو اس معاملے میں فوری طورپر مداخلت کرنا چاہئے ان کمپنیوں سے نمٹنے کیلئے ریاست کے قانون غیر موثر ہیں جو کئی طریقوں سے عوام سے دولت جھپٹ رہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ صرف مرکزی حکومت کی مدد سے آر بی آئی، سیبی، کمپنی کے معاملات کی وزارت اور ایس ایف آئی او اس مسئلہ سے نمٹ سکتے ہیں اور ایک مربوط ریگولیٹری کی ضرورت ہے یہ پوچھے جانے پر کہ شاردا گروپ گھوٹالے میں ترنمول کانگریس کے کچھ ممبران کا نام آ رہا ہے ، اس پر مودی نے کہاکہ میں اس بات سے بے حد خوش ہوں کہ بہار کا ایک بھی لیڈر شامل ہے تو اس کے خلاف کار روائی کی جانی چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ شاردا جیسی کئی چٹ فنڈ کمپنیاں ہیں جو مغربی بنگال میں رجسٹرڈ ہیں لیکن بہار کے کئی ضلعوں میں کام کر رہی ہیں ۔

Mamata Banerjee certainly help victims of sharada group

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں