آدرش سوسائٹی اسکام - وزیر اعلیٰ پر جانچ کمیشن رپورٹ کو عام کرنے کا دباؤ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-29

آدرش سوسائٹی اسکام - وزیر اعلیٰ پر جانچ کمیشن رپورٹ کو عام کرنے کا دباؤ

آدرش گھپلہ جانچ کمیشن کی رپورٹ عام کرنے کیلئے وزیراعلیٰ پرتھوی راج چوہان پر دباؤ بڑھ رہا ہے ۔ سابق وزیراعلیٰ اشوک چوان کے قریبی مانتے ہیں کہ رپورٹ میں ان کے لیڈر کو کلین چٹ دی گئی ہے اس لئے وہ جلد سے جلد رپورٹ جاری کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔ اس کیلئے انہوں نے اپوزیشن کے لیڈر سے بھی مدد مانگی ہے ۔ واضح ہوکہ گذشتہ ہفتے آدرش جانچ کمیشن کی رپورٹ حکومت کو سونپ دی گئی۔ 620 صفحہ کی رپورٹ اب تک عوامی نہیں کی گئی ہے ، لیکن غور کیا جا رہا ہے کہ ان میں اشوک چوان، سمیت 3سابق وزرائے اعلیٰ کو کلین چٹ مل گئی۔ غیر مصدقہ معلومات کے مطابق رپورٹ میں کمیشن نے لیڈروں کو تو چھوڑدیا ہے لیکن کئی آئی اے ایس افسران کو ان قواعد و قانون توڑنے کا مجرم سمجھا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس معلومات کے بل بوتے ہی اشوک چوان کے قریبی چاہتے ہیں کہ جلد سے جلد رپورٹ جاری کی جائے ۔ ذرائع کے مطابق ایک طرف اشوک چوان حامی وزیراعلیٰ پر دباؤ بنا رہے ہیں تو دوسری طرف وہ اپوزیشن کے رہنماؤں سے بھی رابطے میں ہیں تاکہ ان کی مانگ پر وزیراعلیٰ پر دباؤ بن سکے ۔ واضح ہو کہ حال میں سابق وزیراعلیٰ چوان کے اہم ساتھیوں نے بی جے پی شیوسینا کے اہم رہنماؤں سے بات کی اور ان کی رپورٹ عام کرنے کیلئے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کرنے کیلئے کہا۔ اپوزیشن کے ایک اہم رہنما نے ذرائع کو بتایاکہ سابق وزیراعلیٰ کو محسوس ہوتا ہے کہ پرتھوی راج چوہان جان بوجھ کر رپورٹ جاری کرنے میں تاخیر کر رہے ہیں ۔ اگر رپورٹ میں کلین چٹ مل گئی تو اشوک چوان کی جانب سے لابنگ تیز ہو جائے گی۔ قانونی ماہرین کا ماننا ہے کہ رپورٹ میں اگرچہ اشوک چوان کو کلین چٹ مل جائے ، لیکن ہائی کورٹ میں اس سے متعلق معاملے کی وجہہ سے ان کی پریشانیاں ختم نہیں ہوں گی۔

Adarsh society scam

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں