Chandrababu Naidu sets new record with longest Padayatra
صدر تلگودیشم مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے آزاد ہندوستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ طویل پیدل مسافت طے کرتے ہوئے عوام سے ملاقات کرنے کا نیاریکارڈ قائم کیا ہے ۔ مسٹر ٹی ڈی جناردھن جنرل سکریٹری تلگودیشم پارٹی نے آج جاری کردہ ایک صحافتی بیان میں یہ بات کہی۔ انہوں نے بتایاکہ ایک سیاسی قائد کی حیثیت سے مسٹر نائیڈو نے 208 دن میں 2867 کیلو میٹر کی پیدل مسافت طئے کرتے ہوئے دہلی سے کنیار کماری کا سفر مکمل کیا جاسکتا ہے لیکن مسٹر نائیڈو نے صرف آندھراپردیش میں 2817 کیلو میٹر کی مسافت طئے کرتے ہوئے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے اور اس پدیاترا کے دوران انہوں نے عوام سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ مسٹر نائیڈو نے جو مسافت طئے کی ہے سابق میں اس کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔ انہوں نے بتایاکہ ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی نے جو پدیاترا کی تھی اس میں انہوں نے یاترا 60دن جاری رکھی تھی۔ مسٹر ٹی ڈی جناردھن نے بتایاکہ صدر تلگودیشم مسٹر این چندرا بابو نائیڈو کی پدیاترا سے دیہی عوام میں مثبت تبدیلی پیدا ہوئی ہے اور عوام نے تلگودیشم پارٹی سے جو توقعات وابستہ کی ہیں انہیں پورا کرنے کیلئے تلگودیشم پارٹی ممکنہ اقدامات کرے گی۔ انہوں نے بتایاکہ مسٹر نائیڈو نے پدیاترا کے دوران عوام سے جو وعدے کئے ہیں ان وعدوں کی تکمیل کیلئے حکمت عملی کی تیاری کی جا رہی ہے اور حالات کے اعتبار سے بہتر منصوبہ بندی کے ذریعہ فلاحی اقدامات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ جنرل سکریٹری تلگودیشم پارٹی نے بتایاکہ ریاست کی صورتحال سے بنیادی طورپر مسٹر نائیڈو نے جو واقفیت حاصل کی ہے اُس کی کوئی مثال نہیں مل سکتی چونکہ مسٹر نائیڈو نے راست عوام سے مسائل کی سماعت اور ان کے حل کے متعلق مشاورت کی ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں