لندن میں ہندوستانی خاتون اور بیٹیوں کی پراسرار موت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-15

لندن میں ہندوستانی خاتون اور بیٹیوں کی پراسرار موت

ایک ہندوستانی نژاد اسکول لیباریٹری ٹکنیشن اور اس کی دو بیٹیاں شمالی مغربی لندن میں اپنے مکان میں پراسرار حالات کے تحت مردہ پائی گئیں ۔ پولیس کے مطابق 34سالہ حنا سولنکی اور اس کی 2بیٹیاں 4سالہ پریش اور 9سالہ جاسمین جمعہ کو لندن میں اپنے روئے سلپ مکان میں مردہ پائی گئیں ۔ ان اموات کو اس مرحلہ پر غیر وضاحتی تصور کیا جا رہا ہے ۔ ہم ہنوز پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظارکر رہے ہیں ۔ کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی اور مردم کش وسنگین جرائم کمانڈ ٹیم کیس کی تحقیقات کر رہی ہے ۔ اسکارٹ لینڈ یارڈ کے ایک ترجمان کے حوالہ سے آج مقامی میڈیا نے یہ بات کہی۔ مکان پر پیرا میڈکس اور پولیس کی آمد کے پولیس نے پڑوسیوں کو حکم دیا کہ وہ اپنے تمام دروازے اور کھڑکیاں بند کر دیں اور کہاکہ وہاں ایک کیمیکل واقعہ پیش آیا ہے ۔ عینی شاہدین نے کہاکہ پولیس ایک سوٹ کیس اور کئی ٹیوبس لے گئی ہے ۔ حنا اپنے 42سالہ شوہر کلپیش کے والدین کے ساتھ رہتی تھی جو ایک تعطیل پر گئے ہوئے تھے جبکہ واقعہ پیش آیا۔ اس دوران مقامی میڈیا میں متضاد رپورٹس منظر عام پر آ رہی ہیں جس میں سے چند کہا ہے کہ کلپیش نے ان کی نعشیں دریافت کیا جب وہ اپنے مکان کو لوٹے ۔ چند نے دعویٰ کیا کہ پڑوسیوں نے ایک گیاس اخراج کے خوف سے پولیس کو طلب کیا تھا۔ حنا ایک سکنڈری اسکول میں کام کرتی ہے ۔ وہ مہلک کیمیائی مادہ کے تعلق سے اچھی طرح واقف تھی۔ گذشتہ شب صحت کے لئے مضر ہونے کے باعث چوکس رہنے کے مارک کے ساتھ ایک ثبوت کے ایک بیاگ کو عہدیداروں نے ہٹادیا۔ روزنامہ مر رنے یہ اطلاع دی۔ حنا کے فیس بک پیچ پر بتایا گیاکہ وہ 2002 ء تک جنوبی گجرات کی یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھی۔ چند میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حنا نے اپنے آپ کو ہلاک کرنے سے قبل اپنی بیٹیوں کو زہر دے دیا تھاجس کو پولیس نے ایک زہریلے کیمیائی مادہ کا ری ایکشن قراردیا ہے ۔ صدمہ سے دوچار دوست اور پڑوسی کل مکان کے باہر جمع ہو گئے جس کا پولیس نے محاصرہ کر لیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں ۔

Indian woman, 2 daughters die mysteriously in London

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں