ڈرون حملوں پر سی۔آئی۔اے کے ساتھ کوئی معاملت نہیں - پاکستان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-09

ڈرون حملوں پر سی۔آئی۔اے کے ساتھ کوئی معاملت نہیں - پاکستان

پاکستان نے امریکی میڈیا میں شائع کردہ رپورٹ کو مسترد کردیا جس میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان نے ملک کے قبائلی علاقوں میں خفیہ ڈرون مہم کیلئے سی آئی اے کے ساتھ سمجھوتہ کیا ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کل بتایا کہ یہ ایک بے بنیاد خبر ہے اور اس معاملہ پر پاکستان کے واضح موقف کو الجھن آمیز بنادینے پروپگنڈہ کا ایک حصہ ہے۔ ترجمان نے این وائی ٹی رپورٹ پر سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایاکہ ہم نے کئی مرتبہ اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان ڈرون حملوں کو خلاف منشاء نتائج کارروائی سمجھتا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں بتایاکہ ڈرون حملوں سے پاکستان کے اقتدار اعلیٰ اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ڈرون حملوں کے جواز اور اس کے قانونی ہونے پر بین الاقوامی برادری میں غور و خوص کیلئے مباحث جاری ہیں۔ این وائی ٹی رپورٹ میں دعوی کیا گیا کہ پاکستان کی انٹلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی اور سی آئی اے نے اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے تمام ڈرون پروازیں خفیہ کارروائی اختیارات کے تحت چلائی جائیں گی جس کا مطلب یہ ہے کہ امریکہ مزائیل حملوں کو قبول نہیں کرے گا اور انفرادی ہلاکتوں کا سہرا پاکستان یا تو اپنے سر لے گا یا خاموشی اختیار کرے گا۔

Pakistan rejects US report on deal with CIA on drone attacks

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں