ٹرین پر دہشت گرد حملہ کا منصوبہ - کناڈا میں 2 افراد گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-24

ٹرین پر دہشت گرد حملہ کا منصوبہ - کناڈا میں 2 افراد گرفتار

ایک مسافر بردار ریل گاڑی پر دہشت گرد حملہ کی منصوبہ بندی کے الزام میں کناڈا میں گرفتار 2افراد کی بابت حکام کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ایران میں القاعدہ کے عناصر کے ساتھ مل کر دہشت گردی کی سازش تیار کی تھی۔ پولیس کے مطابق دونوں محروسین پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ کناڈائی پولیس کے حوالہ سے بتایا گیا ہے کہ میبنہ دہشت گردوں کی کوشش تھی کہ وہ ٹرین کے ایک روٹ کو نشانہ بنائیں تاہم پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ یہ کناڈا ہی میں ٹرین کا کوئی روٹ تھا یا امریکہ اور کناڈا کے درمیان چلنے والی کسی ٹرین کا روٹ۔ بعض سرکاری عہدیداروں نے کہاکہ اس سے شیعہ اکثریتی آبادی والے ملک ایران اور زیادہ تر سنی عرب شدت پسندوں پر مشتمل دہشت گرد نیٹ ورک القاعدہ کے درمیان مبینہ تعاون کا پتہ چلتا ہے۔ پولیس کے مطابق 30سالہ شہاب الصغیر اور 35سالہ رعدجسیر ایران میں القاعدہ ک یارکان سے ہدایات حاصل کرتے تھے۔ البتہ اس بابتہ کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ آیا ان افراد کو ایرانی حکومت کی امداد بھی حاصل تھی۔ پولیس نے بھی اس سلسلہ میں مزید کچھ نہیں بتایا۔ ٹورنٹ پولیس کے سپرنٹنڈنٹ ڈگ بیسٹ نے کل شام ایک پریس کانفرنس میں بتایاکہ کناڈا میں القاعد کی جانب سے دہشت گردی کا یہ پہلا منصوبہ تھا جوعلم میں آیا ہے۔

Two arrested in Canada over alleged passenger train terrorist plot

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں