ٹو-جی اسکام میں منموہن سنگھ اور چدمبرم کو کلین چٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-19

ٹو-جی اسکام میں منموہن سنگھ اور چدمبرم کو کلین چٹ

مشترکہ پارلیمانی کمیٹی ( جے پی سی) نے 2G اسکام کے سلسلہ میں وزیراعظم منموہن سنگھ اور وزیر فینانس پی چدمبرم کو کلین چٹ دی اور کہاکہ اس معاملہ میں دونوں کا کوئی رول نہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق 2G اسپیکٹر تخصیص اسکام کی تحقیقات کررہی ہے جے پی سی نے منموہن سنگھ اور چدمبرم کو کلین چٹ دیتے ہوئے کہاکہ اس وقت کے وزیر ٹیلی کام اے راجہ نے اسپکٹرم تخصیص کی پالیسی میں تبدیلی سے ان دونوں کو واقف نہیں کرایا تھا۔ جے پی سی رپورٹ میں کہا گیا کہ 2Gاسپیکٹر "پہلے اور پہلے پاؤ" پالیسی کی بنیاد پر مختص کئے گئے اور چند کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کی خاطر یہ پالیسی اپنائی گئی تھی۔ وزیراعظم اور چدمبرم نے ہراج کے قاعدہ میں تبدیلی میں کوئی رول ادا نہیں کیا۔ جاریہ ماہ کے اوائل میں بی جے پی قیادت نے 2G اسپکٹرم اسکام کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا اور پارٹی کے سینئر لیڈر یشونت سنہا کے اس فیصلہ کی تائید کی تھی کہ وزیراعظم منموہن سنگھ کو مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے روبرو پیش ہونا چاہئے۔ بی جے پی ترجمان نرملا سیتا رامن نے کہا تھا کہ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی ایک دستوری ادارہ ہے۔ وہ ایک انتہائی اہم اور سنگین مسئلہ کی تحقیقات کررہا ہے۔ چنانچہ شواہد یا اطلاع کی بنیاد پر جسے بھی طلب کیا جائے انہیں حاضر ہونا چاہئے تاکہ اسکام کی حقیقت کا انکشاف ہوسکے۔ یشونت سنہا اس کمیٹی کے ایک رکن ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم کمیٹی کے روبرو پیش ہوں۔

2G scam: JPC gives clean chit to Manmohan, Chidambaram

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں