بنگلہ دیش کے ہنگاموں پر مغربی بنگال میں حکومتی احتیاط - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-03

بنگلہ دیش کے ہنگاموں پر مغربی بنگال میں حکومتی احتیاط

پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما کو سزائے موت دینے کے خلاف پھوٹ پڑنے والے خونریز فساد کے بعد وہاں سے لوگ بھاگ کر ریاست مغربی بنگال بھاگ نہیں آ رہے ہیں ۔ یہ کہنا ہے مغربی بنگال کے داخلہ سکریٹری باسودیب بنرجی کا جنہوں نے ایک سوال کے جواب میں یہ بات کہی۔ یاد رہے کہ حکومت بنگلہ دیش نے اپنی جنگ آزادی 1971ء کے دوران جرائم کے لئے جماعت اسلامی کے رہنما دلاور حسین سعیدی کو سزائے موت دے دی ہے جس کے خلاف پورے ملک میں خونریز تشدد بھڑک اٹھا ہے جس میں 50 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ داخلہ سکریٹری نے مزیدکہاکہ بنگلہ دیش سے متصل سرحد پر سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے ۔ حکومت نے اس کے لئے بی ایس ایف کو سخت انتظامات کرنے کو کہا ہے ۔ مالدہ میں سرحد پر بی ایس ایف کی پہرہ داری میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔

west bengal govt alert on bangladesh riots

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں