ہیلی کاپٹر گھوٹالہ - جسونت سنگھ کا انکشاف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-15

ہیلی کاپٹر گھوٹالہ - جسونت سنگھ کا انکشاف

دفاعی ہیلی کاپٹر کے سودے میں دلالی کے تازہ معاملے میں تنقیدوں کی زد میں آئی یوپی اے حکومت کو جسونت سنگھ کی جانب سے راحت مل سکتی ہے کیونکہ انہوں نے یہ اعتراف کیا کہ ہیلی کاپٹر سودے کی شرائط میں ردوبدل این ڈی اے کے دور میں ہوا تھا۔ اس وقت جارج فرنانڈیز وزیر دفاع تھے ۔ این ڈی اے کے دور میں وزیر رہے جسونت سنگھ نے ایک نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے یہ اعتراف کیا کہ اس سودے کیلئے اہم شرائط میں تبدیلی این ڈی اے کے دور میں ہی کئے گئے تھے ۔ اس کے ساتھ ہی جسونت سنگھ ہیلی کاپٹر ڈیل میں تنقیدوں کی زد پر آئے سابق اے ئر فورس چیف ایس پی تیاگی کے دفاع میں بھی اتر آئے ۔ انہوں نے اس معاملے میں بغیر کسی تفتیش کے "گھوٹالہ" لفظ استعمال کرنے پر بھی اعتراض کیا۔ انہوں نے کہاکہ بغیر کسی تفتیش کے اس لفظ کا استعمال مناسب نہیں ہے ۔ وزیر دفاع اے کے انٹونی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس معاملے کا انکشاف ایک سال پہلے ہو چکا تھا لیکن وزیر دفاع نے اس سلسلے میں اب تک کوئی کار روائی کیوں نہیں کی۔ جسونت سنگھ کے اس اعتراف سے بی جے پی کے حکومت پر تنقید کے غبارے کی ہوا نکل سکتی ہے ۔

VVIP chopper deal: Jaswant Singh admits changes made in tender during NDA rule

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں