سعودی عرب آندھرا پردیش میں سرمایہ کاری کے فروغ کا خواہاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-11

سعودی عرب آندھرا پردیش میں سرمایہ کاری کے فروغ کا خواہاں

سعودی عربیہ ہندوستان خصوصاً آندھراپردیش کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کوشاں ہے ۔ سعودی عربیہ کے سفیر برائے ہند محمد سعود محمد الساطی نے کہاکہ تیل کی دولت سے مالا مال ملک بیرون ملک بھاری سرمایہ کاری کر رہا ہے ۔ دوروزہ دورہ حیدرآباد کے موقع پر آئی اے این ایس کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حیدرآباد اختراعی انفارمیشن ٹکنالوجی، بائیو ٹکنالوجی، انجینئرنگ اور فارما سیوٹیکلس کا مرکز ہے ۔ ہم شراکت داری کے مواقع تلاش کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ آندھراپردیش کے ساتھ مختلف شعبوں میں شراکت داری کے مواقع تلاش کئے جاسکتے ہیں ۔ السلاطی نے کہاکہ انہیں یہاں تمام شعبوں میں معیشت کے مواقع کے بارے میں معلومات ہیں ۔ میں چاہتا ہوں کہ زیادہ سے زیادہ سعودی کمپنیاں ہندوستان میں سرمایہ کاری کریں ۔ السلاطی نے تاجرین اور صنعت کاروں کو سعودی عرب کے دورہ کیلئے مدعو کیا۔ تاجرین کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستانی کمپنیاں اگر مواقع میں دلچسپی رکھتی ہوں تو ان کا ملک پیشکش کرے گا۔ دورہ کے موقع پر سفیر سعودی عرب نے چیف منسٹر آندھراپردیش این کرن کمار ریڈی، گورنر آندھراپردیش ای ایس ایل نرسمہن اور دیگر سے ملاقات کی۔ السلاطی نے کہاکہ دورہ کا مقصد کاروباری مواقع کی تلاش، سعودی عرب کے دوستوں اور شہریوں سے ملاقات، دودوست ممالک کے درمیان تعلقات کا استحکام اور سعودی عرب کے باشندوں اور طلبہ کے مفادات کا تحفظ تھا۔ انہوں نے کہاکہ میں چیف منسٹر اور گورنر سے تجارت، مشترکہ وینچرس اور سرمایہ کاری کو مستحکم کرنے کے طریقوں خصوصاً کامرس، چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے بارے میں بات کی۔

Saudi Arabia keen to invest in India, especially Andhra Pradesh.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں