پریس کونسل چیرمین مارکنڈے کاٹجو اور بی جے پی - لفظی جنگ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-18

پریس کونسل چیرمین مارکنڈے کاٹجو اور بی جے پی - لفظی جنگ

گجرات کے وزیراعلیٰ نریندر مودی کو لے کر پریس کونسل کے چے ئر مین جسٹس مارکنڈے کاٹجو اور بی جے پی کے درمیان لفظی جنگ شروع ہو گئی ہے ۔ جہاں راجیہ سبھا میں بی جے پی کے لیڈر ارون جیٹلی نے جسٹس کاٹجو کو برخاست کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے وہیں جسٹس کاٹجو نے کہاکہ جیٹلی کو سیاست چھوڑدینی چاہئے کیونکہ وہ اس کیلئے فٹ نہیں ہیں ۔ غور طلب ہے کہ جسٹس کاٹجو نے حال ہی میں ایک قومی اخبار میں شائع اپنے ایک مضمون میں گجرات کے وزیراعلیٰ نریندر مودی اور ان کی سیاست پر سخت نکتہ چینی کی تھی۔ انہوں نے اس مضمون میں لکھا تھا کہ گودھرا معاملہ اب تک پراسرار بنا ہوا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ان کیلے یہ تسلیم کرنا بہت مشکل ہے کہ گجرات فسادات میں مودی کا ہاتھ نہیں ہو گا۔ کاٹجو کے اس مضمون پر بی جے پی نے ہنگامہ کرنا شروع کر دیا ہے ۔ ارون جیٹلی نے بی جے پی کی ویب سائٹ پر لکھے آرٹیکل میں کہاکہ کاٹجو غیر کانگریسی ریاستوں کی سرکاروں کو جس طرح سے اپنے نشانے پر لے رہے ہیں وہ ان کیلئے شکریہ کا اشتہار لگتا ہے ۔ جنہوں نے انہیں یہ عہدہ دیا ہے ۔ انہوں نے واضح طورپر کہاکہ کاٹجو کو اپنے خیالات کے اظہار کی آزادی ضروری ہے لیکن ایک آئینی عہدے پر رہتے ہوئے سیاست کرنے کا حق نہیں ہے ۔ یاتو انہیں یہ عہدہ خود چھوڑدینا چاہئے یا انہیں برخاست کر دینا چاہئے ۔ اس حملے کا جسٹس کاٹجو نے اتنے ہی مستعدی سے جواب دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جیٹلی نے اس مضمون کے بارے میں دروغ گوئی سے کام لیا ہے ۔ انہوں نے کاکہ وہ صرف غیر کانگریسی حکومتوں کی مذمت کرتے ہیں جبکہ سچائی یہ ہے کہ میں نے کانگریس کی زیر انتظامی ریاستوں کی بھی مذمت کی ہے جب انہوں نے غلط کام کیا ہے ۔

Unfazed by BJP attack, Markandey Katju calls Arun Jaitley's remarks reckless

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں