چناب ندی - قطب مینار سے بھی 5 گنا بلندی پر ریل پل کی تعمیر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-18

چناب ندی - قطب مینار سے بھی 5 گنا بلندی پر ریل پل کی تعمیر

ریلوے کو جموں و کشمیر میں 2016 تک چناب ریل پل کا کام مکمل ہونے کی امید ہے ۔ یہ پل دنیا کا سب سے اونچا ریل پل ہو گا۔ ریاستی ضلع میں چناب ندی پر بنے والا یہ محراب دار پل سطح ندی سے 359 میٹر اوپر قطب مینار سے 5گنا اونچا ہو گا۔ یہ بارہمولہ اور سری نگر کو اودھم پور، کٹرا، قاضی کنڈ کے ذریعہ جموں سے جوڑے گا۔ اس سے پورا راستہ تقریباً7گھنٹے میں طئے کیا جائے گا۔ فی الحال اس منصوبے میں ستونوں کی تعمیر شروع ہو چکی ہے ۔ اودھم پور، سری نگر، بارہمولہ ریل لنک پروجکٹ کے سی اے او بی ڈی گرگ نے بتایاکہ ہمارا یہ منصوبے پورے اودھم پور ۔ بارہمولہ پٹی کے شروع ہونے سے قبل دسمبر 2016 ء تک پورا ہونے کی امید ہے ۔ 1315 میٹر طویل انجینئرنگ کے اس حیرتناک پل کی کئی خصوصیات ہوں گی۔ اس میں دھماکوں یا زلزلوں سے متعلق بل ہی سگنل مل جائے گا جس سے اونچائی پر تیز ہواؤں کا ٹرین پر کوئی اثر نہیں ہو گا۔ گرگ نے بتایاکہ پل پراینیمو میٹر لگا ہو گا جو پل پر ہواؤں کی رفتار سے زائد ہونے پر یہ خود کار طورپر ٹرین کی رفتار کو کنٹرول کرے گا۔ پل پر ٹرینیں 100کلو میٹر کی رفتار سے چل سکیں گی۔ اس پل کی معیاد 120 سال کی ہو گی۔ یہ سوال کئے جانے پر کہ پل کو محراب دار کیوں بنایاجا رہا ہے تو انہوں نے کہاکہ اس طریقے کو بہتر مانا جاتا ہے کیونکہ کنکریٹ کے ڈھانچے زلزلے کو برداشت کر سکتا ہے ۔ اس کے علاوہ دیگر ڈھانچوں کے مقابلے اس طریقے سے اسپات کو استعمال و مرمت زیادہ آسان ہے اور سکیورٹی کے لحاظ سے بھی اس کی ڈیزائننگ کی گئی ہے ۔ اگر اس پل سے کوئی ایک چیز بھی کمزور پڑجاتی ہے تو ٹریفک چالو رہے گا۔ ٹرین فی گھنٹہ 30کلو میٹر کی رفتار سے چل سکیں گی۔ اگر اس کا کوئی ستون بھی الگ ہو جائے تو پل نہیں گرے گا اور ضروری مرمت کے بعد پھر ٹریفک جاری ہو جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پروجیکٹ کونکن ریلوئے کارپوریشن لمیٹیڈ کے ہاتھوں میں ہے ۔

World´s highest rail bridge to come up across Chenab river

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں