گلزار - پاکستانی دورہ مختصر کر کے واپس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-14

گلزار - پاکستانی دورہ مختصر کر کے واپس

ممتاز شاعر اور نغمہ نگارگلزار نے آج اپنے دورہ پاکستان کو عجلت میں مختصر کردیا ہے اور وہ ہندوستان واپس ہوگئے ۔ ان کے ہمراہ فلم ڈائریکٹر وشال بھردواج بھی تھے ۔ وشال بھردواج کا کہنا ہے کہ ان کے اس فیصلے کے پیچھے کوئی سیاسی یا سکیورٹی وجوہات نہیں ہیں ۔ اسلام آباد میں ہندوستانی ہائی کمیشن کے عہدیدار نے پاکستانی اخبارات میں شائع اس رپورٹ کو مسترد کردیا کہ گلزار کو سیکورٹی وجوہات کے باعث واپس ہونے کا مشورہ دیا گیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ شاعر گلزار اپنے خانگی دورہ پر تھے ، ان سے سفارت خانہ کا کوئی بھی رکن ربط میں نہیں تھا ۔ پاکستان تک گلزار کے سفر میں ساتھ رہنے والے وشال بھردواج نے کہا کہ گلزار صاحب نے اپنے آبائی وطن کالراقریب دینا صوبہ پنجاب کا دورہ کیا اور اپنے آباء و اجداد کی قبور پر حاضری دی ۔۔

Gulzar cuts his Pakistan visit short, returns to India

1 تبصرہ:

  1. گلزار کی پاکستان سے اچانک بھارت واپسی
    http://www.bbc.co.uk/urdu/entertainment/2013/02/130213_gulzar_pakistan_back_ka.shtml

    جھلا کی لبدا پھرے ؟ - وسعت اللہ خان
    http://www.bbc.co.uk/urdu/entertainment/2013/02/130213_gulzar_returns_to_india_rk.shtml

    جواب دیںحذف کریں