Supreme Court discards Tahirul Qadri's plea challenging ECP
سپریم کورٹ نے شعلہ بیان عالم دین طاہر القادری کی دائر کردہ درخواست کو مسترد کردیا جس کے ذریعہ پاکستان کے الیکشن کمیشن کی دوبارہ تشکیل کی درخواست کی گئی تھی اس سے قبل ان کے اور چیف جسٹس افتخار چودھری کے درمیان سخت الفاظ کا تبادلہ عمل میں آیا ۔ تین دن طویل مباحث میں قادری کی دوہری قومیت پر بڑی حد تک توجہ مرکوز رہی ۔ چیف جسٹس کی زیر قیادت تین ججوں پر مشتمل بنچ نے اپنے مختصر سے فیصلہ میں بتایا کہ عالم دین اس قسم کی عرضی دائر کرنے اپنی اہلیت ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں ۔ عدالت نے بتایا کہ طاہر القادری اپنے موقف اور نیک عزائم کو ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں الیکشن کمیشن کی موجودہ ہیت ترکیبی سے ان کے بنیادی حقوق متاثر ہوئے ہیں ۔ بنچ نے بتایا کہ ججس کے خلاف توہین آمیز زبان کی پاداش میں طاہر القادری کے خلاف تحقیر عدالت کاروائی کی جاسکتی ہے تاہم عدالت ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف انتباہ دے رہی ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں