مرکزی حکومت ہدایت پر پروین توگڑیہ کے خلاف مقدمہ درج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-08

مرکزی حکومت ہدایت پر پروین توگڑیہ کے خلاف مقدمہ درج

مرکزی حکومت کی ہدایت پر ناندیڑمیں وشوا ہندو پریشد( وی ایچ پی) لیڈر پروین توگڑیا کی مبینہ اشتعال انگیز تقاریر پر اس کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ہے ۔ ایڈیشنل ڈائرکر جنرل آف مہاراشٹرا احمد جاوید نے یہ بات بتائی۔ قبل ازیں مختلف گوشوں سے توگڑیا کے خلاف کار روائی کے مطالبہ کے بیچ مرکز نے آج حکومت مہاراشٹرا پر زوردیا ہے کہ وہ مذکورہ وی ایچ پی لیڈر کے خلاف عائد کردہ الزامات کی تحقیقات کرے اور اگر یہ لیڈر، قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا جائے تو اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے ۔ مرکزی وزارت داخلہ نے مہاراشٹرا میں پرتھوی راج چوہان کی زیر قیادت حکومت سے خواہش کی ہے کہ وہ ایک مخصوص فرقہ کے ارکان کے خلاف توگڑیا کی اشتعال انگیز تقاریر کے الزامات کی تحقیقات کرے ۔ حکومت مہاراشٹرا کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ "مرکزی وزارت داخلہ کی ہدایت "واضح "ہے ۔ جیسے ہی ایک بار فارنسک ثبوت و شواہد کی توثیق ہو جائے گی توگڑیا کے خلاف قانون کے مطابق مناسب کار روائی کی جانی چاہئے ۔ حکومت مہاراشٹرا نے مرکز کو اعلیٰ ترین سطح پر یقین دلایا ہے کہ مناسب قانونی کار روائی کی جائے گی۔

Case filed against Praveen Togadia on central govt orders

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں