اترپردیش ریلوے اسٹیشن حادثہ - اعظم خان کا استعفیٰ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-12

اترپردیش ریلوے اسٹیشن حادثہ - اعظم خان کا استعفیٰ

اترپردیش کے الہ آباد اسٹیشن پر کل رات ہونے والے حادثہ کے بعد کمبھ ملنے کیلئے قائم کردہ کمیٹی کے صدر کے عہدے سے اعظم خان نے آج استعفیٰ دیدیا۔ مسٹر اعظم خان ریاست کے پارلیمانی امور، شہری ترقیات اور اقلیتوں کی بہبود کے وزیر کے عہدے پر بھی فائز ہیں لیکن انہوں نے وزیر کے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا ہے ۔ مسٹر خان نے آج یہاں کہاکہ الہ آباد ریلوئے اسٹیشن پر کل شام ہوئی بھگڈر کی اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کل شام ہونے والی بھگڈر میں 36افراد کی ہلاکت اور 37افراد کا زخمی ہونا انتہائی تکلیف دہ بات ہے ۔ اترپردیش کے وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے ریلوئے اسٹیشن پر کل شام بھگڈر میں زخمی ہونے والوں کی مزاج پرسی کرنے اور راحت کاری کا جائزہ لینے کیلئے ریاست کے چیف سکریٹری اور ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کو آج الہ آباد بھیج دیا۔ وزیراعظم نے چیف سکریٹری جاوید عثمانی اور ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ایس سی سی شرما کو یہ ہدایت دی کہ وہ اس بات کا مکمل جائزہ لیں گے کہ حادثہ میں زخمی ہونے والے لوگوں کے علاج اور وہاں جاری راحت کاری میں کوئی کمی نہ رہ جائے ۔ الہ آباد ریلوئے اسٹیشن پر کل شام ہونے والے بھگڈر میں مارے جانے والے 36 شردھالوؤں کی ہلاکت پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی آرزو بھی کی ہے ۔

Azam Khan resigns as in charge of Kumbh over Allahabad stampede

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں