آئسکریم بنانے کے لیے بنیادی باتیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-20

آئسکریم بنانے کے لیے بنیادی باتیں

icecream-making-basic-principles
آئسکریم سے مراد کولڈ کریم ہے ۔ اور کریم اس کی نرمی اور ملائمت کی طرف اشارہ ہے ۔ بعض لوگ گلہ کرتے ہیں کہ گھر میں بنائی جانے والی آئس کریم میں بازار میں فروخت ہونے والی آئسکریم کی طرح ملائمت نہیں ہوتی ۔ اگر آپ آئسکریم بناتے وقت بنیادی ہدایات کا پورا پورا خیال رکھیں تو ہرگز ایسا نہیں ہوگا اور آپکی بنائی ہوئی آئسکریم بھی اندر سے نرم اور ملائم ہوگی ۔

1۔ جن اجزاء سے یہ تیار کی جاتی ہے ان کی مقداروں کی ٹھیک ٹھیک پابندی کریں ۔
واضح رہے کہ ایک دفعہ فریز کی ہوئی آئس کریم اپنا فلیور اورمیٹھاس کسی قدر کھو دیتی ہے ۔ اس لیے آئسکریم تیار کرتے وقت قدرے ایسنس اور چینی زیادہ ڈالیں ۔

2۔ آئس کریم بنانے کے لیے ہمیشہ اجزاء مثلا دودھ اور فروٹ وغیرہ یخ استعمال کریں ۔
آئسکریم بناتے وقت اسے المونیم کے برتن میں ڈال کر فریزر میں رکھیں ۔ رکھنے سے پہلے المونیم کے برتن کو ٹھنڈا کر لیں ۔

3 ۔ آئس کریم بنانے سے نصف گھنٹہ پہلے ریفریجریٹر کے تھرموسٹیٹ کو انتہائی یخ پر کردیں ۔

4 ۔ آئس کریم فریزر میں رکھتے وقت برف کی ٹرے باہر نکال لیں ۔کیونکہ اگر آپ برف اور آئسکریم دونوں بیک وقت فریزر میں رکھیں گے تو آئسکریم تیار ہونے میں زیادہ وقت لےگی ۔

5 ۔ آئس کریم جزوی طور پر تیار ہو رہی ہو تو اسے فریزر سے باہر نکال لیں اور کسی چیز سے اچھی طرح پھینٹ دیں ۔

6 ۔ اگر پھینٹنے کا عمل دو مرتبہ کریں تو اس کے نتیجیے میں کو آئسکریم تیار ہوگی وہ نرم وملائم ہوگی ۔

7 ۔ اگر آپ بچی ہوئی آئسکریم فریج میں محفوظ کرلینا چاہیں تو تھرموسٹیٹ نارمل پر کردیں اور اگر اسے دو تین دن کے لیے فریج میں چھوڑنا چاہیں تو تھرموسٹیٹ کو انتہائی درجے پر ہی رہنے دیں ۔

8 ۔ آئس کریم کے برتن کو المونیم فائل سے پوری طرح ڈھانپ دیں ۔ یہ برتن یا کنٹینر براہ راست فریزر پر رکھا جانا چاہیے ۔ دونوں کے درمیان کوئی تیسری چیز نہیں ہونی چاہیے ورنہ وقت زیادہ لگے گا ۔

9 ۔ دودھ فل کریم ہونا چاہیے ورنہ آئسکریم کی کوالٹی اچھی نہ ہوگی ۔
آئس کریم کے لیے استعمال ہونے والی کریم پھینٹنے سے پہلے اچھی طرح یخ کرلینی چاہیے ۔ نہایت عمدہ کوالٹی کے ایسنس استعمال کریں ۔ بہت تیز خوشبو والے مقدار میں کم ڈالیں ۔

10۔ جلاٹین کو ابالیں نہیں ۔ اس کے بجائے اسے ہلکی آنچ پر پگھلائیں اس طرح کہ ابلے نہیں ۔

11۔ اگر آپ آئسکریم بنانے کے لیے الیکڑک آئس کریم میکر استعمال کر رہی ہیں تو پہلے کسٹرڈ تیار کریں اور اسے فریزنہ کریں بلکہ صرف ٹھنڈا کریں ۔ پھر اس میں دیگر اجزاء ملادیں اور بعد ازاں اسکو اچھی طرح پھینٹ لیں ۔

12 ۔ قلفی بنانے کے لیے کون ٹائپ یا المونیم کے سانچے ہونے چاہیں اور جب تیار ہوجائے تو کون کو پانی میں ڈبو دیں تاکہ اس کے اندر سے قلفی آسانی سے نکل آئے ۔

Basic principles of making icecream

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں