اکبر اویسی کی گرفتاری کے خلاف مکہ مسجد کے پاس احتجاج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-12

اکبر اویسی کی گرفتاری کے خلاف مکہ مسجد کے پاس احتجاج

قائد مجلس لیجلسیچر پارٹی جناب اکبر الدین اویسی کی گرفتاری کے خلاف آج بعد نماز جمعہ تاریخی مکہ مسجد کے پاس نوجوانوں نے زبردست احتجاج کیا۔ احتجاجیوں کو منشتر کرنے پولیس نے آنسو گیس کے شل برسائے، سنگباری اور لاٹھی چارج میں بعض ملازمین پوری کے علاوہ صحافی اور مصلی بھی زخمی ہوگئے۔ امکانی احتجاج کے پیش نظر آج صبح سے ہی پولیس کی بھاری جمعیت بشمول ریاپڈ ایکشن فورس، اے پی ایس پی، ٹاسک فورس کے علاوہ سادہ لباس میں موجود پولیس کے دستوں کو تاریخی چارمینار اور پرانا شہر کے دیگر علاقوں میں متعین کیا گیاتھا۔
نمازجمعہ کی ادائیگی کے بعد قائد مجلس کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے برہم مصلی مکہ مسجد سے باہر نکلے، وہ اکبر الدین اویسی کی تصاویر پر مشتمل بیانرس تھامے ہوئے تھے، احتجاجی اکبر اویسی زندہ باد، قائد مجلس کو فوری رہا کیا جائے کے علاوہ چیف منسٹر، حکومت اور پولیس مردہ باد، ڈاؤن ڈاؤن کے نعرے لگارہے تھے۔

Scores of protesters pelted stones at cops after the Friday prayers at Mecca Masjid near Charminar on Akbaruddin Owaisi's arrest

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں