رچرڈسن کے مطابق ان حکام نے میزائل سرگرمیوں کو پرامن اور سائنسی تحقیق سے نتھی کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے واضح کیا کہ وہ ان سے اتفاق نہیں کرتے کیونکہ یہ سب اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے۔ انہوں نے پیانگ یانگ حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنے بیلیسٹک میزائل پروگرام کو منجمد کرے اور اگر ممکن ہوتو ایسا ہی اپنے جوہری پروگرام کے ساتھ کرے۔ شمالی کوریا کا دورہ کرنے والے گوگل سرچ انجن کے چیرمین ایرک شمٹ نے شمالی کوریائی حکام پر واضح کیا کہ ان کا ملک اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک انٹرنیٹ پر پابندیاں ختم نہیں کی جاتیں۔ شمٹ نے بیجنگ ایرپورٹ پر بتایا کہ شمالی کوریا کا دورہ نجی تھی اور شمالی کوریا میں قیام کے دوران انہوں نے پابندیوں سے آزاد انٹرنیٹ کے معاملہ پر کھل کر گفتگو کی۔
شمٹ کے مطابق شمالی کوریا میں موبائیل ٹکنالوجی بہت محدود ہے جبکہ مصر جیسے ملک میں تھری جی ٹکنالوجی کے ذریعہ لاکھوں موبائل فون زیر استعمال ہیں۔ شمٹ کے خیالات میں انٹرنیٹ پر بیجا پابندیوں کی وجہہ سے شمالی کوریا کی اقتصادی ترقی کی رفتار بھی سست ہے کیونکہ انٹرنیٹ تک رسائی صرف سرکاری حلقے، فوج اور یونیورسٹیوں کو حاصل ہے جبکہ عوام اس سے محروم ہیں۔
Google chairman Eric Schmidt and Former New Mexico governor Bill Richardson are back from their controversial trip to North Korea
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں