پاکستان سے معمول کے روابط کی بحالی قبل از وقت - انتونی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-24

پاکستان سے معمول کے روابط کی بحالی قبل از وقت - انتونی

نئی دہلی۔ (پی ٹی آئی) وزیر دفاع اے کے انتونی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شدت کی سردی کے دوران ہی دراندازی کی کوششیں جاری ہیں اور ہندوستان کو حیرت ہے کہ اگر اس شدید موسم میں یہ حال ہے تو موسم گرما میں کیا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ اسی بناء پر ان کے خیال میں پاکستان کے معمول کے تعلقات کی بحالی کے بارے میں ابھی کچھ کہنا یا کرنا قبل ازوقت ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ وہ ہندوستانی سپاہیوں کے قتل اور ایک کا سر قلم کر دینے کے بعد وادی کشمیر میں خطہ قبضہ کے پاس صورتحال ابتر ہو گئی ہے ۔ سربراہ فوج جنرل بکرم سنگھ نے پاکستانی فوج کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ ہندوستانی فوج جوابی کار روائی کا اپنا حق محفوظ رکھتی ہے ۔ انتونی نے کہاکہ ہم خاموشی سے حالات کا جائزہ لے رہے ہیں اور معمول کے تعلقات کی بحالی پر بعد میں غور کریں گے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں